کوئٹہ : تربت اور پنجگور میں فورسزنے سرچ آپریشن کے دوران چھ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔ایف سی ترجمان کے مطابق پنجگور کے علاقے کلک میں ایف سی اور حساس ادارے نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ کارروائی کی جس میں کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں چار افراد گرفتار کیا گیا ہے ۔ ملزمان کے قبضے سے 2 رائفلیں اور 2 دوربینیں برآمد ہوئی ہیں۔ ایک اور کارروائی کے دوران تربت کے علاقے اوور سیز کالونی سے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے راکٹ لانچر ، بارود سے بھرے کین اور شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی ہیں ۔ ترجمان کے مطابق دونوں کارروائیوں کے دوران گرفتار افراد سے تفتیش کی جارہی ہے۔دریں اثناء ایف سی کا آواران کیچ میں سرچ آپریشن آواران کے علاقے جاہو سے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں پانچ مشتبہ افراد حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی جبکہ بلیدہ کے علاقے جہاز میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران 11 مشتبہ افراد گرفتار منشیات فروش کے 4 اڈے مسمار ملزمان تفتیش کیلئے لیویز حکام کے حوالے