|

وقتِ اشاعت :   December 3 – 2016

دالبندین: سی پیک سے بلوچستان کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا بلوچستان کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے نام نہاد پرستوں نے بلوچستان کے عوام کو بے وقوف بنایا ہے صوبے میں بلوچوں پرآپریشن جاری ہے ان خیالات کا اظہار بلوچ قوم پرست پارٹی کے بزرگ رہنما ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے گزشتہ روز کوئٹہ سیکرٹریٹ میں دالبندین کے سینئر صحافیوں علی دوست بلوچ فیض اللہ عابد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں فوجی آپریشن تاحال جاری ہے بلوچوں پرظلم کے پہاڑ توڑ دیتے ہیں سی پیک سے بلوچستان کو کوئی فائدہ نہیں ہو گافائدہ صرف دوسرے صوبوں کو ہو رہے ہیں بلوچوں کے ساتھ ہمیشہ حکمرانوں نے جھوٹ بول کر بلوچوں پر مزید ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں انہوں نے کہاکہ صوبے میں کسی بڑے بڑے پروجیکٹ چل رہے ہیں مگر بلوچوں کے لئے نوگو ایریا بن چکی ہے نام نہاد قوم پرستوں نے بلوچستان کے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ہے عوام پر فوجی آپریشن کیاجا رہا ہے جس سے بلوچ علاقوں میں ہر گھر میں بلوچوں پر ظلم کیاجا رہا ہے انہوں نے کہاکہ سیندک پروجیکٹ اور ریکوڈک پروجیکٹ سے بلوچستان کے رائلٹی کو دوسرے صوبوں میں منتقل کیاجا رہا ہے معدنی دولت سے مالا مال بلوچستان کے عوام آج بھی پرانی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں بلوچستان کے عوام پر تعلیم کے دروازے بند کئے جا رہے ہیں جس سے تعلیمی پسماندگی کے ذمہ دار دیگر صوبے ہیں جو بلوچستان کے عوام کو مزید فاقہ کشی پر مجبور کیاجا رہا ہے انہوں نے کہاکہ تمام بلوچ ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں تو بلوچستان میں تمام مسائل حل ہونگے