|

وقتِ اشاعت :   December 6 – 2016

کوئٹہ: سیکرٹری سیکنڈری ایجوکیشن ڈاکٹر عمر خان بابر نے کہا ہے کہ جماعت پنجم کے امتحانات کا پرچہ آوٹ کرنے والے ذمہ داروں کو نشان عبرت بنایا جائیگا پہلی تحقیقات میں تین جگہوں پر شک ظاہر کیاگیا ہے کہ پرچہ وہاں سے آؤٹ ہوا ہے تینوں جگہوں کے ذمہ داروں سے سخت پوچھ گچھ کی جائے آوٹ ہونیوالا پرچہ ایک ماینر پرچہ ہے اس لئے فیصلہ کیاگیا ہے کہ پرچہ دوبارہ نہیں لیا جائیگا اور رزلٹ میجر پانچ سبجیکٹ کے تحت اعلان کردیا جائیگا تاکہ طلباء اور والدین کو تکالیف سے بچایا جاسکے ‘یہ بات انہوں نے محکمہ تعلیم کے ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی‘جس میں آؤٹ ہونیوالے پرچے کمیٹی کے ممبران نے بھی شرکت کی اجلاس میں تمام ایڈیشنل سیکرٹریز ‘ڈائریکٹر سکولز ‘چےئرمین بورڈ ‘ڈائریکٹر بیورو ‘ڈائریکٹر ٹیکس بورڈ‘ڈائریکٹر بی آئی ٹی ای اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر پیک نے بھی شرکت کی‘ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عمر خان بابر نے کہاکہ محکمہ تعلیم کے تمام ذمہ دار اس بات کے پابند ہے کہ وہ محکمے کی طرف سے دی جانیوالی ہدایات پر من و عن عمل کریں اور خصوصاً اس بات کا خیال رکھیں کہ جہاں پر ان کو ذمہ داری سونپی جاتی ہے اور اس میں امتحانی پرچے جیسے اہم دستاویزات حوالے کیے جاتے ہیں ہر نگران اور ذمہ دار اس بات کا پابند ہے کہ وہ امتحانی ہال میں طلباء کی موجودگی میں امتحانی پرچے کا پیکٹ کا سیل توڑ سکتا ہے جس طرح گزشتہ روز پانچویں کا پرچہ آوٹ کیاگیا اس میں غفلت کے ساتھ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیاگیا ہے جس کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچایاجائیگا اور یہ حرکت کرنے والے درحقیقت محکمہ تعلیم کے اصلاحتی عمل کی راہ میں اپنے اس منفی عزائم سے روڑے اٹکاکر اصلاحتی عمل کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ہم ان کو کسی صورت اس طرح کے منفی عزائم میں کامیاب ہونے نہیں دینگے انہوں نے کہاکہ پیک کو حکم دیا جاتا ہے کہ آؤٹ ہونیوالا پیپر دوبارہ نہ لیا جائے بلکہ پانچ میجر پیپرز جن میں انگریزی ‘اردو‘سائنس‘ریاضی اور اسلامیات شامل ہے کی بنیاد پر رزلٹ مرتب کرکے نتائج کا اعلان کریں تاکہ طلباء اور والدین کو ذہنی کوفت سے نکالا جاسکیں انہوں نے ہدایت کی کہ جہاں سے پیپر آوٹ ہونے کے شواہد ملے ہیں کمیٹی ان افراد کو طلب کرکے جلد ازجلد ذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ جمع کروائیں تاکہ ذمہ داروں کا کیفرکردار تک پہنچایا جاسکیں۔