|

وقتِ اشاعت :   December 8 – 2016

اندرون بلوچستان : نیشنل ووٹرز ڈے کے حوالے سے ملک بھر کی طرح بلوچستان کے مختلف شہروں میں آگاہی ریلیاں اور تقریبات کاانعقاد کیا گیا ، ریلی میں ضلعی افسران ، سول سوسائٹی سمیت مختلف مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی، بلوچستان کے علاقوں ،صحبت پور، چمن ، ڈھاڈر ، سبی، قلات، پنجگور، خاران، لورالائی ، پشین اور ڈیرہ بگٹی میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا ، تفصیلات کے مطابق ضلع صحبت پور میں ووٹرز کے قومی دن کے حوالے سے ضلعی الیکشن کمشنر صحبت پور کی جانب سے ایک شاندارجلسہ زیرصدارت طارق بگٹی منعقد کیاگیا اس جلسہ میں گورنمنٹ ہائی سکول بوائز کے طلبہ اور طالبات نے عالمی ڈے کے عنوان پر تقاریریں کی ۔جس میں ضلع بھر کے افسران ،بلدیاتی نمائندگان ،سیاسی و سماجی شخصیات ، سمیت شہریوں اورخواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی،ڈسٹرکٹ کو نسل ہال چمن میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی جناب قیصر خان صاحب ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ تھے تقریب میں ضلعی الیکشن کمشنر امتیاز احمد شاہد نے شرکا ہ کو انتخابی قوانین کے ابرے میں آگاہی دی اور ووٹ کے اہمیت کے بارے میں اظہار خیال کیا اور تمام سیاسی پارٹیوں سے گزارش کی کہ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کا ساتھ دے تقریب میں خواتین کی طرف سے محترمہ زبیدہ شیرانی صاحبہ نے اپے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے خواتین کی انتخابی عمل میں شمولیت پر زوردیا اور کہاکہ کہ پشتون معاشرے میں زیادہ تر خواتین کہ ووٹ ڈالنے سے دور رکھا جاتا ہے جو کہ ایک غیر انسانی عمل ہے اور لوگ خواتین کو انکا شناختی کارڈ نہیں بناکر دیتے اور انہو ں نے کہاکہ ضروت اس بات کی ہے کہ خواتین کو بھی مردوں کے برابر حقوق دیے چاہیے ، الیکشن کمیشن ضلع کچھی کے زیر اہتمام ووٹران کے قومی دن کی مناسبت سے ضلعی اسمبلی ہال ڈھاڈر میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خاص ڈپٹی ڈائیریکٹر سوشل ویلفیئر کچھی امان اللہ خلجی تھے سیمینار میں سیاسی ،مذہبی،بلدیاتی نمائیندوں،صحافی برادری کے علاوہ سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی سیمینار سے ڈپٹی ڈائیریکٹر سوشل ویلفئیر امان اللہ خلجی،آفیسر الیکشن کمیشن کچھی محمد اکرم ،پی ٹی آئی کچھی کے رہنماء حبیب رند،چئیرمین ضلعی زکواۃ کمیٹی ملک نصراللہ بنگلزئی ،مولانا احمد خان،جنرل سیکرٹری نیشنل پارٹی کچھی عبداللہ بلوچ،صدر جی ٹی اے کچھی منیر احمد رند،مولانا وزیر القادری ،محمد عارف اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کا استعمال ایک قومی فریضہ ہے جمہوری نظام میں ووٹ کی بہت بڑی اہمیت ہے اور اس اہمیت سے متعلق عوام کو شعور آگاہی فراہم کرنا نہایت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو اپنے حقیقی نمائندے چننے کا پورا پور ا حق ہے ،ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران نے کہا ہے کہ ووٹ کے ٹرن آؤٹ میں اضافے کے لیے ووٹر فہرستوں میں اندراج ناگزیر ہے،ووٹ دینا قومی فریضہ ہے جس کے ذریعے نمائندوں کا انتخاب ممکن ہوتا ہے،حق رائے دہی سے روکنے والی قوت کا تدارک بھی ووٹ ہی کے ذریعے ممکن ہے،جمہوری عمل کو مستحکم بنانے کے لیے خواتین کی شرکت ضروری ہے،70کی دہائی سے لیکر2013کے انتخابات تک ووٹ کا ٹرن آؤٹ 38فیصد سے نہیں بڑھا ہے جو افسوسناک عمل ہے،ووٹ کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنے کے لیے سول سو سائٹی،پروفیسرز ،میڈیا اور علماء کرام اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ووٹر ڈئے کے موقع پر سرکٹ ہاؤس میں منعقدہ سیمینار سے خطاب میں کیا،سات دسمبر ووٹرووٹرز ڈے کے حوالے سے بلوچستان کے ضلع قلات میں بھی الیکشن کمیشن کی جانب سے تقریب اور واک کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب اور واک میں سیاسی ،سماجی رہنماؤں ،آفیسران ،بلدیاتی نمائندوں ،معذوروں ،اقلیتی برادری ،صحافیوں سمیت مختلف مکتبہ فکر کے افراد نے شر کت کی ۔تقریب اور واک سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے مہمان خاص ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نصیر احمد جتک ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد ہاشم ،الیکش آفیسر اصغر خان ،موسیٰ خان مینگل،حافظ محمد قاسم ،وڈیرہ رحیم مینگل،حافظ محمد نور فاروقی ،حافظ قدوس عباسی ،عبدلارزاق شاہین ،بشیر احمد ،مقبول گل محمد شہی ،ظہور مہر سمیت دیگر نے خطاب کیا،ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن پنجگور کے زیر اہتمام ووٹرز کی قومی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل حال میں پروقار تقریب کا انعقاد تقریب کے صدارت ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفیسر پنجگور ندیم اصغر اور معمان خاص ڈسٹرکٹ چیئرمین پنجگور عبدلمالک صالح بلوچ تھے تقریب میں تحصیلدار پنجگور آغا ظفر حسین بلوچ بی این پی کے سابق صدر کفایت اللہ بلوچ بی این پی (عوامی) کے ضلعی ارگنائزر کیپٹن حنیف بلوچ جے یو ائی کے جنرل سکیرٹری حاجی عبدالعزیز بلوچ نیشنل پارٹی کے حاجی ظہور احمد بلوچ سمیت سیاسی کارکنوں سول سوسائیٹی بلدیاتی نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ڈسٹرکٹ چیئرمین پنجگور عبدالمالک صالح بلوچ تحصیلدار پنجگور آغا ظفر حسین بلوچ بی این پی کے سابق ضلعی صدر کفایت اللہ بلوچ بی این پی (عوامی ) کے ارگنا ئزر کیپٹن حنیف بلوچ جے یوائی کے جنرل سکیرٹری حاجی عبدلعزیز بلوچ سول سوسائیٹی کے رحمدل بلوچ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ ایک قومی امانت ہے ووٹ کی درست اور صحیح استعمال سے ہی قوموں کی ترقی اور خوشحالی کا راز پوشیدہ ہے دنیا کے جمہوری اور مہذہب ملکوں کا فیصلہ ووٹوں کے زرئعے ہوتا ہے لیکن بد قسمتی سے ہمارے ملک میں ووٹوں کی اہمیت کو کھبی فوقیت نہیں دی گئی ہے ووٹ ایک مقدس امانت ہے ایسے ایک کاغذ کا ٹکڑا ہر گز نہیں کہا جائے،ووٹرز ڈے کے موقع پر سیمینار سے ڈپٹی کمشنر خاران کے دفتر میں منعقد ہوا، سیمینار سے ڈپٹی کمشنر خاران عبدالقدوس مینگل ضلعی الیکشن کمشنر محمد بلوچ ، ضلع کونسل واشک کے چیئرمین ، میر عبدالخالق محمدحسنی ، شہزادہ پی ایم ایل این کے ضلعی صدر حاجی فضل محمد زہری ، بی این پی خاران کے صدر حاجی غلام حسین بلوچ، علاؤ الدین میر عبدالنور محمدحسنی ، سید علی احمد شاہ ، ہارون مینگل ، حاجی محمد جان گمشادزئی ،عبدالنبی ، حافظ حسین احمداور دیگر نے خطاب کیا ،ضلعی الیکشن کمیشن لورالائی کے زیر اہتمام قومی دن برائے ووٹر 7دسمبر کی مناسبت سے ایک روزہ سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سمینار میں ریجنل الیکشن کمشنر عبد القیوم شنواری ، ڈی سی لورالائی محمد زمان بازئی ، چےئرمین ضلع کونسل شمس حمزہ زئی، چےئرمین میونسپل کمیٹی نعمت خان جلال زئی،ضلع الیکشن کمشنر نور احمدمزاری ، سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں ، سرکاری آفیسران ،ضلع کونسل و میونسپل کمیٹی کے ممبران اور سکولوں کے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سمینار سے خطاب کر تے ہوئے ریجنل الیکشن کمشنر عبدالقیوم شنواری نے کہاکہ کسی بھی قوم کی خوشحالی مستقبل اور جمہوری عمل کے بقاء کے لئے عوام الیکشن کمیشن کاساتھ دیں اور اپنے ووٹ کا اندراج اور صحیح استعمال یقینی بنائیں کوئی بھی جمہوری حکومت عوام کے مرہون منت ہے اور کامیاب امیدوارعلاقے کی آواز حکومت تک پہنچاتا ہے۔ ووٹ کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کے لئے الیکشن کمیشن 7دسمبر کو قومی دن برائے ووٹران کے طور پر مناتی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی محمد زمان بازئی نے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں لیڈر شپ کی کمی ہوتو وہ ہجوم بن جاتا ہے۔ اقتدار اعلیٰ عوام ہی ہیں۔ اس لئے ووٹ کی اہمیت کو سمجھ کر اس کا صحیح استعمال ضروری ہے۔ چےئرمین میونسپل کمیٹی نعمت خان جلال زئی نے اس موقع پر کہا کہ بد قسمتی سے ہمارے ملک میں عوام کو ووٹ کا حق بہت دیر سے ملا۔ 9سال تک ملک میں باقاعدہ آئین ہی نہیں تھا،ڈپٹی کمشنر پشین طارق الرحمن بلوچ نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک اپنے مقاصد میں کامیاب ہوچکے ہیں قوم کی تقدیر بدلنے کیلئے عوام کا ووٹ بہت قیمتی ہے دن بہ دن لوگوں میں شعور پیدا ہورہا ہے لوگوں کے دلوں سے دوریاں اور نفرتوں کو دور کرنے کا واحد نسخہ انصاف ہے قوم کے خوشحال مستقبل اور جمہوری عمل کی بقاء کیلئے الیکشن کمیشن کا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریسٹ ہاؤس پشین میں ’’نیشنل ووٹرز ڈے‘‘ کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا پروگرام سے ڈپٹی میئر عمر خان ترین سابق ڈسٹرکٹ ناظم مولوی کمال الدین اور دیگر نے بھی خطاب کیا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ملک کا شہر ی قابل قدر ہے ہر شخص کو اپنی رائے دینے کا حق دیا جائے ہم سب کو ملکر لوگوں کو ووٹ کا مقصد اور جمہوریت کے فوائد بتانا ہونگے عوام الیکشن کمیشن کی معاونت میں اپنا کردار ادا کریں ووٹ کا استعمال قومی فریضہ ہے عوام کے ووٹوں کی طاقت سے نمائندے منتخب ہوتے ہیں ڈیرہ بگٹی میں یوم آگاہی برائے ووٹران کے سلسلے میں آگاہی واک اور تقریب کا انعقاد کیا گیا,واک اور تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹی یاسر حسین چنگیزی,ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر سیف الدین جمالی کے علاوہ سیاسی سماجی اور قبائلی شخصیات کے علاوہ شہریوں اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی,آگاہی واک ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہوکر ڈگری کالج پر اختتام پذیر ہوا تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹی یاسر حسین چنگیزی ضلعی الیکشن آفیسر سیف الدین جمالی اور دیگر مقررین نے ووٹ ڈالنے کے اہمیت پر زور دیا۔