کوہلو : کوہلو میں الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام کمیونٹی ہال کوہلو میں سیمینار منعقد کیا گیا جس میں قبائلی و سیاسی رہنماؤں میر نے شر باز محمد ، ملک گامن خان ، ملک ہاشم خان زرکون ، حاجی میر بہار خان ، مولانا کریم بخش ، میر منظور احمد ، الیکشن کمیشن کے محمد خلیل اور محمد ثاقب نیشرکت کی ،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ووٹ دینا ہر شہری پر فرض ہے اور جمہوری نظام میں ہر شہری کو ووٹ کا حق حاصل ہے انہوں نے مزید کہا کہ کوہلو میں اس وقت تقریباً چالیس ہزار سے زیادہ ووٹر رجسٹرڈ ہیں ان میں سے پندرہ سے بیس ہزار ووٹ بمشکل کاسٹ ہوتے ہیں الیکشن آفیسر خلیل احمد نے کہا کہ معاشرے کے پڑھے لکھے طبقے پر فرض ہے کہ وہ دور دراز علاقوں کے رہنے والے لوگ جو ووٹ کے اغراض و مقاصد سے واقف نہیں ہیں انہیں ووٹ کا صحیح استعمال کرنا چاہئے آخر میں ایک ریلی نکالی گئی جوکمیونٹی ہال سے شروع ہو کر ٹریفک چوک اور پریس کلب کے سامنے ہوتے ہوئے بینک چوک پر اختتام پزیر ہوئی