|

وقتِ اشاعت :   December 10 – 2016

بسیمہ : بسیمہ سول ہسپتال اس جدید دور میں جو کہ ضلع واشک کا بڑا سول ہسپتال ہیں لیکن کوئی بھی سہولیات موجود نہیں ہیں اور ایکسرے مشین موجود جو کہ کسی کام کا بھی نہیں ، اور بیڈز کے فوم کمبل ڈرپ اسٹینڈ موجودنہیں سول ہسپتال کے شیشے ٹوٹ پھوٹ اور صفائی کا نظام درہم برہم ہے، جبکہ دوسری جانب بسیمہ سول ہسپتال سی پیک سے آدھا کلو میٹر کے فاصلے پر ہیں، بسیمہ سول ہسپتال کے کل اسٹاف چالیس ہے ان میں سے صرف پندرہ ملازمین ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں، جبکہ اس جدید دور میں مریض بے یار ومددگار در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، ہم حکام بالا سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ باقی 25ملازمین کہا ں ہیں اور وہ کس کے پاؤں تلے اپنے پیشہ سر انجام دے رہے ہیں، لہٰذا ہم اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ عوام کی اس اہم مسائل کو جلد از جلد حل کریں تاکہ مشکلات کاسامنا نہ کرنا پڑیں