چاہ بہار: ایران کے زمینی افواج کے سربراہ نے اعلان کیاکہ اتوار سے ایرانی افواج سیستاناور بلوچستان کے علاقے میں بڑے پیمانے پر جنگی مشقیں کریں گی، جس کا مقصد جنگی تیاریوں کو جانچنا ہے، بریگیڈیئر جنرل حیدری نے ایران ریڈیو کو بتایا کہ یہ جنگی مشقیں تیس دن تک جاری رہیں گی، اتوار سے شروع ہو کر منگل کو ختم ہوجائیں گی، اس 23ماہر یونٹ جنگی مشقوں میں شریک ہوں گے، ان جنگی مشقوں کا علاقہ 2لاکھ مربع کلو میٹر پر محیط ہوگا، یہ مشقیں نیک شہر ، پاکستان سرحد کی قریب سے لیکر کھوکنارک کی فوجی تنصیبات کا علاقہ شامل ہوگا، اس میں جدید اسلحہ اور سازو سمان استعمال کیاجائے، گزشتہ مشقوں میں ایرانی زمینی افواج کی جنگی صلاحیت میں زبردست اضافہ ہوا تھا، ان مشقوں سے بھی اسی قسم کی توقعات وابستہ ہیں، واضح رہے کہ ایران ہرطرح کا جنگی سازوسامان اوراسلحہ اپنے ہی ملک میں تیار کرتا ہے، کسی بیرونی ملک پر انحصار نہیں کرتا، انہوں نے کہاک ہ ایران کی زمینی افواج یہ صلاحیت رکھتی ہیں کہ کسی قسم کے جارحانہ کارروائیوں کا مقابلہ کرے ، ان جنگی مشقوں میں آرمرڈ ڈویژن ، رینجرز اور خصوصی افواج بھی شرکت کریں گی۔