|

وقتِ اشاعت :   December 14 – 2016

کوئٹہ+تربت+خاران : کوئٹہ میں ایف سی اہلکار سمیت تین افراد قتل ، تربت میں نیشنل پارٹی کے دفترپر دستی بم حملہ سے 5افراد زخمی ، خاران میں عید میلاد کے لنگر پر بم حملہ، ضلع ڈیرہ بگٹی میں دو افراد اغواء ،تحصیل چھتر سے دس کلو وزنی برآمد ، مند بلو ضلع کیچ سے کالعدم تنظیم کے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ،پیر کے روز کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایف سی اہلکار حیدر علی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فرنٹیئر کور اور پولیس کے عملے نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچا دیا گیا اسی طرح کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 2 بھائی صادق اور اسماعیل کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچا دیا لاشیں ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں مزید کا رروائی پولیس کر رہی ہے،منگل کی رات کو سوئی کے علاقے سوناری مٹ سے نامعلوم افراد دو سگے بھائیوں جواب دین اور علی نواز کو اغواء کرکے لے گئے ۔ اغواء ہونے والے دونوں بھائیوں کا تعلق امن فورس سے بتایا جاتا ہے لیویز نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مغویوں کی تلاش شروع کردی ، سرکاری ذرائع کیمطابق ایف سی نے چھتر کے علاقے میں پانی کے کنویں کے قریب دس کلو وزنی پریشر بم برآمد کرلیا اور علاقے کو گھیر ے میں لے لیا پریشر بم کو ناکارہ بنانے کے لئے سیکورٹی فورسز نے سبی سے بم ڈسپوزل اسکوارڈ کے عملہ کو طلب کرلیا عملہ نے فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ کر پریشر بم کو ناکارہ بنادیا ،بلوچستان کے علاقے تربت میں نامعلوم افراد نے نیشنل پارٹی کے دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا جس سے پانچ کارکن زخمی ہوگئے۔ ضلعی پولیس سربراہ عمران قریشی کے مطابق کیچ کے ضلعی ہیڈکوارٹر تربت کے تھانہ روڈ پر انسداد دہشتگردی عدالت کے بالمقابل قائم حکمران جماعت نیشنل پارٹی کے ضلعی دفتر پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پیر کی صبح دستی بم پھینکا جو دفتر کے اندر گر کر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ دھماکے کے نتیجے میں دفتر میں موجود پانچ کارکن زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال پہنچایا گیا۔ زخمیوں میں نعیم ولد ہارون ، اکبر ولد عثمان کو زیادہ زخم لگے ہیں جبکہ دوستین ولد خداد داد ، شہزاد ولد یاسین اور چراغ ولد رحیم بخش کو معمولی زخم آئے ہیں۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے،بلو چستان کے ضلع کیچ کے علا قے مند بلو میں خفیہ ادارے اور ایف سی کی کا میا ب کا رروائی کے نتیجے میں کا لعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں5مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ و گو لہ با رود بر آ مد کر لیا گیا ہے ۔ ایف سی تر جما ن کے مطا بق گزشتہ روز کیچ کے علا قے مند بلو میں حساس ادارے اور ایف سی کی کا رروائی کے نتیجے میں کا لعدم تنظیم سے شبے کے نتیجے میں 5مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2عدد ایس ایم جیز،3رائفلیں،2عدد بندوق،ما ئنز ڈیٹو نیٹرز اور دیگر تخریبی لیٹریچر بھی بر آ مد کر لئے گئے ہیں گرفتار افراد سے اہم انکشا فا ت کی تو قع کی جا رہی ہے ،خاران بارہ ربیع الاول کی رات دستی بم دھماکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، خاران شہر میں بارہ ربیع الاول کی رات مدرسہ جامع شمس العلوم نقشبندیہ میں عید میلاد النبی ؐ کے جلسہ کے اختتام اور لنگر تقسیم کے موقع پر پچھلے حصے سے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے، جو مدرسہ کے ساتھ ہی ایک گھر کے دیوار کے ساتھ دھماکہ ہوا ، جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس نے علاقے کے ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ،گزشتہ روز تھانہ شالکوٹ کے عملے کو ہزار گنجی کے علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی لاش ہسپتال پہنچا دی گئی لاش ضروری کا رروائی کے بعد شناخت کیلئے مردہ خانے میں رکھ دی گئی مزید کا رروائی شالکوٹ پولیس کر رہی ہے۔