کوئٹہ+اندرون بلوچستان: ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے بھرمیں عید میلاد النبی ؐ روایتی جوش وجذبے اور عقیدت واحترام کے ساتھ منایاگیا کوئٹہ، اوتھل، وڈھ، قلات، نوکنڈی، سوئی، گوادر، نصیر آباد، ڈیرہ مراد جمالی، صحبت پور ، سبی، ڈھاڈر، گنداخہ ، مچھ سمیت صوبے بھر ریلیوں سمیت حمدونعت کی تقریبار منعقد کی گئیں، سرکاری عمارتوں کو برقی قیمتوں سے سجایا گیاتھا، نظرونیاز کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں بھی عید میلادالنبی روایتی جوش وجذبے اور عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی ، عید میلادالنبی کے موقع پرچھوٹے بڑے تقریباً ایک درجن سے زائد جلوس نکالے گئے اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے شہر میں فرنٹیئر کور، پولیس ، بلوچستان کانسٹیبلری ، سی ٹی ایف، اے ٹی ایف، آر آر جی ، لیویز فورس کے تقریبا3700 اہلکاروں کو تعینات کیا گیا اور شہر میں 20 سے زائد ناکے لگائے گئے جلوس کی مانیٹرنگ کیلئے ڈپٹی کمشنر اور ڈی آئی جی پولیس کے دفتر میں کنٹرول روم قائم کئے گئے جلوس کی ان کنٹرول روم اور شہر میں لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کے علاوہ فرنٹیئر کور کی جانب سے ڈرون کیمرے سے جلوس کی نگرانی کی گئی جلوس کے روٹس پر سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا جبکہ پہاڑوں اور میدانوں علاقوں میں لیویز کا عملہ تعینات تھا، اوتھل میں جشن ولادت مصطفی ﷺ ٓکا عظیم الشان مرکزی جلوس صبح 9بجے جامع مسجد نورانی سے نکالا گیا ۔ جلوس کی قیادت سید عبدالحفیط شاہ کاظمی ، مولانا محمد شفیع اویسی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ طارق جاوید مینگل ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ ، چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل ، ٹرائبل چیف سردار غلام فاعوق شیخ ، پیر جعفر شیخ قادری ، غوثیہ فاؤنڈیشن لسبیلہ کے محمد عمر لاسی ، صدر عبدالستار قادری ، پاکستان سنی تحریک کے صدر محمد ایوب مصطفائی ، علامہ شاہد المدنی ، مولوی دلمراد طاہری ، کونسلر صدیق چنہ ، سید جانی شاہ ، پیر گلا شاہ جیلانی ، سید عبداللہ شاہ ، پیر میرل شاہ جیلانی ، وڈیرہ غلام نبی گنگو نے کی ۔ عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد میں شرکت ۔ ایف سی ، پولیس اورلیویزکے جوانوں نے جلوس کی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے،وڈھ میں جشن عیدمیلاالنبیﷺ بڑی شایان شان طریقے سے منائی گئی جشن عیدمیلاالنبی ﷺ کے موقع پر وڈھ میں بازار میں ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی میں وڈھ کے مختلف علاقوں سے عشقان رسول ﷺ نے قافلوں کی صورت میں شرکت کی وڈھ بازار ریلی اور جلسہ عام کے موقع پر مکمل طور پر بند رہی جلوس جامع مسجد قادریہ رضویہ سے شروع ہوئی جو مختلف شاہراہوں سے ہو تی ہوئی وڈھ بازار کے مرکزی چوک پر جلسہ گاہ پہنچی ریلی کے موقع پر وڈھ بازار کی طرف آنیوالی تمام راستوں پر ایف سی پولیس،لیویز اور بی سی کے جوانوں کو تعینات کیا گیا تھا اس موقع پر ایف سی ونگ کمانڈر لفٹننت کرنل فضل رسول قادری،کیپٹن دانش،اے سی وڈھ عبدلقدوس اچکزئی،ڈی ایس پی وڈھ جاوید احمد زہری ایس ایچ او وڈھ تھانہ محمد یوسف چانڈیو ،وائس چیئر مین فضل الرحمن ایڈووکیٹ ، چیف آفیسروڈھ آزاد خان بنگلزئی ایس ایم ایف سی سجاد حسین ،بی سی کے سب انسپکٹر منیر احمد مینگل سمیت دیگر آفیسران موجود تھے جشن عیدمیلاالنبیﷺ کے جلسہ عام سے مولانا محمد رمضان نقشبندی،مولاناظفر اللہ،مولانا نور احمد،حافظ محمد اقبال،سنی تحریک وڈھ کے کنوئنر عبدالناصر شیخ مولا نا عبدالرحیم،محمد رفیق،نعمت اللہ سمیت دیگر علماء کرام نے خطاب کیا،قلات میں سنی تنظیمات کے زیر اہتمام میلا د النبی ﷺ انتہائی جوش خروش سے منا یا گیا اس سلسلے میں ایک بڑی ریلی سید کریم شاہ کی قیادت میں مدرسہ غوثیہ خیل سے نکالی گئی جس میں علمائے کرام مشائخ اور اہلسنت کی بڑی تعداد نے شرکت کی یہ ریلی مختلف شاہراہوں سے ہو تا ہوا شاہی بازار قلات میں ایک جلسہ کی شکل اختیار کر گیا جلسہ سے مولانا محمد حسین قلندرانی مولانا رحمدل حلیمی مولانا محمد حسن سعیدی مولا نا بلال قادری مولانا رضوان قادری سید کریم شاہ مولانا محمد یو نس لہڑی اور دیگر علماء نے عید میلاد النبی ﷺ اور سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی اس موقع پر حافظ فیض احمد حافظ نور احمد سعیدی حافظ عبدالحمید صاحبزادہ سعادت علی قادری اعجاز نزیر قادری محمد اشرف محمد آصف اور دیگر نعت خوانوں نے ہدیہ نعت پیش کیا اور رات کو مساجد اور مدارس میں چراغان کیا ،نوکنڈی میں جشنِ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کاجلوس جامع غوثیہ بغدادیہ سے برآمد ہوا جو شہر کے مختلف شاہراؤں سے ہوتا ہوابازار کے مین چوک پر اختتام پذیر ہوا،عاشقان رسول نے ہاتھوں میں بینرز اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے جلوس کے دوران مسلسل نعرہ بازی ہوتی رہی جلوس کی سیکورٹی انتہائی سخت تھی تاہم کوئی ناخوشگوار پیش نہیں آئی،جلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قاری نوراللہ قادری،مفتی حافظ برکت قادری اور حافظ نعمت قادری نے خطاب کیا،ڈیرہ بگٹی میں بھی عیدمیاد النبی عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔عید ملاد النبی کے چار جلوسوں سمیت چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہوئے جلوسوں میں عاشقان رسول نے بڑی تعداد میں شرکت کی پہلا جلوس شاہ جمال کالونی سے مولانا نہال بگٹی حسینی کی سربراہی میں برآمد ہوااور دوسرا جلوس فیضان مدینہ شیخ کالونی سے مولانا غلام دین بگٹی عطار ی کی سربراہی میں برآمد ہوا ۔ حسینی جلوس ڈیرہ بگٹی سے ہوتے ہوئے واپس سوئی میں اختتام پذیر ہوا اور عطاری جلوس بگٹی کالونی ہائی سکول میں اختتام پذیر ہوا ۔پیر کوہ ایف سی سکول میں عیدملادالنبی کے مناسبت سے تقریب انقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ایف سی کرنل ندیم الزماں تھے تمام جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پزیر ہوئے ۔جلوسوں کی سکیورٹی کے فرائض لیویز پولیس اور ایف سی نے سرانجام دئے،گوادر میں بارہ ربیع الاول کے مناسبت سے عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر قاضی داد محمد مسجد کماڑی وارڈ سے دعوت اسلامی کی جانب سے شان مصطفی ﷺ ریلی، ریلی کی قیادت میونسپل کمیٹی کے کونسلر ناگمان بلوچ نے کی، ریلی نے شہر کے مختلف شاہراہوں کاگشت کرتے ہوئے ملا فاضل چوک پر جلسہ کی شکل اختیار کی، جلسے سے سربراہ دعوت اسلامی بلوچستان محمد امتیاز عطاری ، مولاان عمران عطاری سمیت مختلف علمائے کرام نے شان مصطفی ﷺ کی حیات ، سنت اور طرز زندگی بیان کی،نصیرآباد میں بھی جشن عید میلادالنبی ﷺ نہایت احترام وعقیدت کے ساتھ منایا گیا تنظیم اصلاح الفقراء حسینی کے فقیرکریم بخش حسینی، ،دستگیرٹرسٹ کے مختیارعلی قادری ، سنی تحریک نواب الدین ڈومکی، وڈیرہ نصراللہ نیچاری،جے یوپی زبیر روستم نورانی،مولانا داؤدنقشبندی، ،پاکستان سنی تحریک مولاناظفرجتک،جمعیت علماء پاکستان مولاناعبدالحکیم انقلابی،حافظ علی احمد کھیازئی،مولاناشبیراحمد ابڑو ،دعوت اسلامی عبدالنبی عطاری ،انصارالمسلمین ڈاکٹرمحبوب علی کرمی ،اور سید احمد شاہ سمیت مختلف جماعتوں کی جانب سے علحیدہ علحیدہ ریلیاں نکالی مختلف سیاسی ،مذہبی، جماعتوں اورتنظیموں کی جانب سے دس سے زائد جلوش نکالے گئے ہیں ،ڈیرہ مراد جمالی میں مرکز اہلسنت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ میں منعقدہ میلاد مصطفی ﷺکانفرنس سے جماعت الصالحین انٹرنیشنل کے امیر صاحبزادہ پیر محمد خالد سلطان القادری جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی رہنما مہتمم مرکز اہلسنت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ الحاج مفتی محمد حیات القادری نے کہا ہے کہ حضور ﷺ کی آمد سے جہالت کا اندھیرہ ختم ہوا دین اسلام بھلائی اور بھائی چارے کا سبق دیتا ہے پیغام رسالت کو سمجھنا محبت رسول کا تقاضا ہے ماہ ربیع الاوّل کے بابرکت ایام ہمیں سیرت رسول پر عمل پیرا ہونے کا درس دیتے ہیں حب رسول دین حق کی شرط اوّل ہے رحمت عالم کے ذکر سے ایمان کو جلا ملتی ہے اور سینے منور ہوتے ہیں حضور نبی کریم ﷺکی ذات وجہ تخلیق کائنات ہے زندگی کے ہر شعبے میں سیرت طیبہ مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے امت مسلمہ کی فلاح کا انحصار اسوہ رسول کو اپنانے میں ہے تعلیمات نبوی میں ہی دور جدید کے تمام مسائل کا حل موجود ہے پیغمبر اسلام کا اسوہ حسنہ زندگی سنوارنے کا بے مثال نمونہ ہے خود کو اسوہ رسول کے تابع کرنا حب رسول کا لازمی تقاضا ہے عشق کے قرینوں میں پہلا قرینہ احترام رسالت مآب ہے جس دل میں احترام رسو ل نہیں وہ دل نہیں پتھر کی سِل ہے،صحبت پور میں بھی جشن میلاد مصطفٰیﷺ بڑے عقیدت واحترام سے منایاگیا۔تحریک اہلسنت ،سنی اتحاد و دیگر عقیدت مندوں کی جانب سے میلاد کے چھوٹے چھوٹے جلوس برآمد ہو کر مرکزی جلوس میں شامل ہوئے۔ مرکزی جلوس شہر کی مختلف روایتی راستوں سے مرحبا یا مصطفٰی کے نعرے اور نعتیہ کلمات ادا کرتے اور جھومتے ہوئے مین روڈ پرایک بڑے جلوس کی مانند پہنچا۔مرکزی جلوس میں ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ جلوس کے راستوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے۔مرکزی جلوس کے شرکاء نے تحریک اہلسنت کے منعقدہ جلسہ میں شرکت کی ،عالم اسلام کی طرح بلوچستان کے شہر سبی میں جشن عید میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ،جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کے سیکورٹی کی نگرانی ڈپٹی کمشنر میر سیف اللہ کھیتران ،ڈی پی او سردار حسن موسیٰ خیل نے کی ۔تفصیلات کے مطابق جشن عید میلاد النبی ﷺکا مرکزی جلوس نشتر روڈ سے برآمد ہوا جلوس میں سبی اور گردونواح سے سو سے زائد چھوٹے بڑے جلوس شامل ہوئے جس میں ہزاروں عاشقان رسول ﷺ شامل تھے جلوس کے تمام گذر گاہوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا اور شہر کی داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی گئی ،ڈھاڈر میں بھی جشن عید میلاالنبی ﷺنہایت عقیدت اور احترام کی ساتھ منائی گئی میلا د کی مناسبت سے مرکزی جلوس مدرسہ انوا ر باہو ڈھاڈر سے مولانا علی نواز قادری کی قیادت میں بر آمد ہوا جلوس کی راستوں پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے گئے تھے جلوس کے روٹس پر جانے والے راستوں کو سیل کردیا گیا تھا جلوس اپنے مقررکردہ روٹس سے ہوتا ہوا مدرسہ غوثیہ سلطانیہ شاہی چوک پہنچا اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا علی نواز قادری،مولانا عبدالرحمان قادری اور دیگرمقررین نے خطاب کیا،ملک بھر کی طرح تحصیل گنداخہ میں بھی جشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں ریلیا ں اور جلسے منعقد ہوئے اس سلسلے میں قادری مسجد مین روڈ سے مرکزی جلوس برآمد کیا گیا جس میں سیکڑوں کی تعداد میں عاشقان رسولﷺنے شرکت کی جلوس پریس کلب سے ہوتا ہوا چاوڑا چوک پہنچا جہاں پر جلسے کی شکل اختیارکرگیاجہاں پر مقررین نے خطاب کیا ،مچھ سخت سیکورٹی حصار میں جشن عیدمیلادالنبی ﷺکا جلوس قادریہ ریلوے مسجد مچھ سے مولانا محمد عمر کیف کی قیادت میں برآمد جلوس اپنی روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے دوبارہ قادریہ مسجد میں اختتام پذیر ہوا جہاں لنگر تقسیم کیے گیے آخری الزماں حضرت محمدﷺ کے بتائے ہوئے راستوں پر چل کر دونوں جہانوں میں کامیابی حاصل کیجاسکتی ہے مقررین کا جلوس کی شرکاء سے خطاب کیا ۔