|

وقتِ اشاعت :   December 15 – 2016

کوئٹہ: موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی سے سکول وکالجز کے طلباء سمیت بزرگ شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے، ایف سی کے علاوہ پولیس اورٹریفک پولیس بھی سکول وکالجز جانے والے طلباء کو ڈبل سواری پرگھنٹوں روک رہے ہیں، اس کا ایک واقعہ گزشتہ روز بینظیر پل پر پیش آیا، جب دو طالب علم کالج جارہے تھے کہ ایف سی اہلکاروں نے روکا، ایف سی اہلکاروں نے مروجہ قوانین پر عمل کی بجائے کئی گھنٹوں تک مونوے طلباء کو بٹھایا ، طلباء نے کئی بار کہا کہ کالج جارہے ہیں، مگر ایف سی اہلکاروں پر اس کاکوئی اثر نہیں ہوا، اس کے علاوہ منگل کے روز حاجی غیبی روڈ پر ایف سی اہلکاروں نے ایم اے ، ایم ایس سی کے امتحان لینے والے ایک یونیورسٹی پروفیسر کو بھی روکا حالانکہ وہ امتحانی پرچہ جات لیکرجارہے تھے ، اس وجہ سے پرچہ بھی وقت پر شروع نہیں ہوا ، اس طرح دیگر واقعات بھی کئی علاقوں میں پیش آچکے ہیں، علاوہ ازیں شہر کے کئی مقامات پرایف سی وپولیس اہلکاروں نے بزرگ شہریوں کو بھی ڈبل سواری پر پابندی کے نام سے موٹر سائیکل سے اتارے، شہر میں جب بھی کوئی دہشت گردی کی واردات ہوئی ہے تو اس کا نزلہ موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر گرتا ہے، حالانکہ دہشت گردی کی روکتھام کیلئے اور کئی موثر طریقے ہیں مگر ہماری انتظامیہ سہل پسندی کی وجہ سے وہ جدید طریقے نہیں اپنائے بلکہ سالوں پرانے طریقے کو بار بار ازما رہے ہیں، علاوہ ازیں دنیا کے تمام مہذب معاشروں میں طلباء وبزرگ شہریوں کوکوئی خاص مراعات حاصل ہے، ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بزرگ شہریوں بالخصوص طلباء نے متعلقہ انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ایف سی اور پولیس کوروکے کہ ڈبل سواری کے نام پر تنگ نہ کیا جائے