|

وقتِ اشاعت :   December 18 – 2016

گوادر: گوادر شہر اور گردونواح کو ٹینکروں کے ذریعے پانی کی سپلائی شروع شہریوں نے پانی میں ڈیزل اور زنگ آمیزش کی شکایت کی آلودہ پانی سے مہلک بیماری پھیلنے کا خدشہ ہے تفصیلات کے مطابق پورٹ سٹی گوادر شہر اور گردونواح کو پانی سپلائی کرنے والا واحد آنکاڑہ ہے ڈیم خشک ہونے کی وجہ سے گردونواح میں پانی کا شدید بحران ہے اس سلسلے میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے گوادر شہر کو پانی سپلائی کرانے کیلئے ٹینکروں کو بھاری رقم پر دیکر کرایہ پر لیا ہے لیکن پہلے دن پانی لانے والے ٹینکروں کے پانی میں ڈیزل اور زنگ و مٹی کی آمیزش کی شکایت موصول ہوئی ہے اور بہت سارے ٹینکر ڈیزل سپلائی کرنے والے تھے ٹینکر مالکوں نے سمندر کے پانی سے اپنے ٹینکروں کو دھوکر پانی سپلائی کرانے لگے آلودہ پانی سے گوادر شہر اور گردونواح میں مہلک بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ عوام کو صاف پانی سپلائی کرانے اور ڈیزل کے ٹینکروں کو بند کرنے کے احکامات صادر کریں تاکہ کوئی مہلک بیماری اور کو الیمہ جنم نہ لے سکیں