|

وقتِ اشاعت :   December 20 – 2016

سوراب: وائس فار بلوچمسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے آواران میں بی ایس او آزاد کے انفارمیشن سیکریٹری شبیر عرف لکھمیر کے گھر چھاپے اور گومازی سے تین لاشوں کی برامدگی کی شدید مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ گو مازی سے ملنے والے لاشیں بلو چ مسنگ پرسنز کے ہیں جن کے نا م ہمارے لاپتہ افراد کے فہرستوں میں موجود ہیں جنہیں اغواء کرنے کے بعد سرمچار ظاہر کرکے قتل کیا گیا ہے وہ یہاں سوراب میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے انہو ں نے کہا کہ شبیر عرف لکھمیر کے گھر پر چھاپہ مارکر چادر و چار دیواری کی بری طرح پامالی کی انہو ں نے کہا کہ بولان اور دیگر علاقوں میں بھی گھروں پر چھاپے مارکر چادر و چار دیواری کو پامال کیا جارہا ہے آئے روز کے چھاپو ں اور بلوچوں کے عزتوں کی پامالی سے اب بلو چوں کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوچکا ہے اور اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو ہم بھی اپنے روایتوں کو تھوڑ کر راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے اور جب ہم اپنے روایتوں کو چھوڑیں تو کوئی بھی محفوظ نہیں ہو گا ۔