|

وقتِ اشاعت :   December 22 – 2016

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ صاف وشفاف مردم شماری اور صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے بعض قوتیں اپنی کرپشن وکمیشن چھپانے کی خاطر دوست اور برادر اقوام کے درمیان تعصب اور نفرت بڑھانے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں فاٹا کے منتخب اراکین اسمبلی نے پشتونخوا کیساتھ انضمام کا فیصلہ کیا ہے ریفرنڈم اور الگ صوبہ کا مطالبہ پشتونوں کے یکجہتی کے خلاف سازش ہے ہم کسی صورت فا ٹا کے غیور اولس کو انتہا پسندوں، رجعت پسندوں اور دہشتگردوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے سپریم کورٹ انکوائری کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں صوبائی حکومت حق حکمرانی کھو چکے لہٰذا وفاقی وزیر داخلہ اور صوبائی حکومت اپنی ذمہ داریوں میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے فکر با چا خان کے سوا تمام راستے معدوم ہو چکے ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی، ڈسٹرکٹ کونسل قلعہ عبداللہ کے چیئرمین ملک عثمان اچکزئی، اراکین مرکزی کمیٹی جبار کاکڑ، رشید ناصر، جمال الدین رشتیا، جمیل پیر علی زئی، سعداللہ خپلواک، ملک روح اللہ ، کونسلر اقبال کاکڑ، سبحان کاکڑ، حاجی مرزا لالک، آدم آغا، عبدالسلام، اصغر خان، عبدالہادی کاکڑ، اقبال آغا، نذر جان نے کلی عمران زئی ، کلی ابراہیم زئی اور شیلا باغ مسے زئی میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا کلی عمران زئی میں کونسلر محمد اقبال کاکڑ، عبدالہادی کاکڑ، حاجی مرزا لالک کی قیادت میں60 افراد نے جمعیت علماء اسلام ، کلی ابراہیم زئی سیدان میں آدم آغا، ملک سلیم آغا، شیر جان آغا، حاجی باقی آغا، اقبال آغا کی قیادت میں130 افراد نے پشتونخوامیپ اور کلی شیلا باغ مسے زئی عبدالسلام، اصغر کاکڑ کی قیادت میں30 افراد نے پشتونخوامیپ سے مستعفی ہو کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا مقررین نے نئے شامل ہونیوالوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ امر انتہائی مسرت کا باعث ہے کہ پشتونخواوطن کے طویل وعرض میں سیاسی، سماجی شخصیات، قبائلی عمائدین، فکر با چا خان کا حصہ بن رہے ہیں کیونکہ یہاں تمام قو تیں اپنے اپنے وعدوں میں بری طرح ناکام ہو چکے آج بر سر اقتدار جماعتیں پشتونوں سے ووٹ لے کر ذاتی ، خاندانی مفادات کے حصول میں مگن ہو چکے گوادر کاشغر اقتصادی راہداری مغربی روٹ پر چھپ سادھ، فاٹا کے عوام کو مزید غلامی کے زنجیروں میں باندھنے، مر دم شماری کے ایشو پر گزشتہ چار سالوں سے بے پنا ہ کرپشن وکمیشن دوست اور برادر اقوا م کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کر نے جیسے اہم قومی معاملات صرف نظر کر نے کے بعد پشتونوں پر ان قو توں کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا لہٰذا وقت آن پہنچا ہے کہ پشتون اولس اپنا ناطہ فکر با چا خان سے جوڑ لیں کیونکہ باقی تمام دعوے اور وعدے قریب المرگ ہیں اور انشاء اللہ عوامی نیشنل پارٹی پشتونوں کے دیرینہ قومی معاشی حقوق کے حصول کو ممکن کر دکھائیگی صوبائی قائدین آج بدوان کاکڑان، جمعہ خان کا کوزئی ماچکہ میں شمولیت اجتماعات سے خطاب کرینگے دریں اثناء با چا خان مرکز سے جاری کر دہ صوبائی میں شہید بشیر بلور کو ان کی چوتھی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ شہید بشیر بلور نے طاغوتی قوتوں کو للکار تے ہوئے ان کے سر تسلیم خم کر نے کے بجائے قوم اور وطن خوشحالی کی خاطرجام شہادت نوش کیا اور رہتی دنیا تک آمر رہینگے پارٹی اس لا زوال قربانی کو مشعل راہ بناتے ہوئے ان اہداف کے حصول کیلئے میدان عمل میں جدوجہد کو جاری رکھے گی بیان میں پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ آج سہ پہر2 بجے با چا خان مرکز میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں بھر پور شرکت کریں۔