کوئٹہ: بلوچستان پولیس نے سال 2016 کے دوران ایک ہزار پچانویں کامیاب آپریشن کیے جن میں گرفتاریاں سمیت دھماکہ خیز مواد، منشیات، غیر قانونی گاڑیاں اور موٹر سائیکل برآمد کی بلوچستان پولیس نے اپنی کارکردگی کی سالانہ رپورٹ جاری کردی، بلوچستان پولیس نے آپریشن کے دوران 14 دہشت گرد گرفتار جبکہ 15 مارے گئے، عدالتوں سے چار جبکہ دیگر وارداتوں میں ملوث تین ہزار تین سو اکاون مفرور ملزمان کو گرفتار کیا گیا، مختلف وارداتوں میں ملوث چھ ہزار ایک سو باون ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جرائم میں ملوث مختلف گینگ گروپ سے تعلق رکھنے والے 369 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، آئی ای ڈیز اور بڑی تعداد میں دھماکہ خیز مواد قبضے میں لیا گیا، 30 ہینڈ گرنیڈ جبکہ 2 گن گرنیڈ قبضہ میں لیے گئے،چار راکٹ لانچر، تین مارٹر شیل، ایک سو گیارہ ایس ایم جی اور ایل ایم جی قبضہ میں لے لیے گئے، 68 رائفل اور شارٹ گن برآمد کیے گئے، چھ ہزار اٹھانویں پستل اور رائفل برآمد کیے گئے، 495 راؤنڈز قبضہ میں لیے گئے،6 واکی ٹاکی برآمد کیے، بڑی تعداد میں چرس،افیون،شراب کی بوتلیں قبضہ میں لیے گئے، 36 غیر قانونی موٹر سائیکل قبضہ میں لیے گئے، دو ہزار چھ سو نوے کالے شیشے والی گاڑیوں کو قبضہ میں لیا گیا، دوران چیکنگ کلیئر کرنے والی گاڑیوں کی تعداد چھ ہزار پانچ سو نناوے ہے، تین ہزار تین سو آٹھ گاڑیوں کا ٹریفک چالان کیا گیا، چوری چھینی اور دوبارہ برآمد کی گئی 91 جبکہ 369 موٹرسائیکل شامل ہیں۔