کوئٹہ+ اندرون بلوچستان : ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار مذہبی جوش وخروش سے منا ریا اس موقع پر حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے تمام چرچز میں خصوصی عبادت کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں جس میں فرنٹیئر کور، پولیس اور لیویز کے اہلکار سیکورٹی پر معمورتھے تفصیلات کے مطابق مسیحی برادری کرسمس کا تہوار مذہبی جوش وخروش سے منا رہی ہے دن کا آغاز خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا اور چرچز کو کرسمس کے موقع پر انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا جہاں پر مسیحی برادری نے عبادت کی چرچوں ، تجارت مراکز، پارکس، شاپنگ مالز اور محلوں کو سجایا گیا اور کرسمس ٹری کو بھی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا چرچز میں عبادت کے دوران مسیحی برادری نے پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ کی ترقی ، وخوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی کوئٹہ میں تقریباً2 درجن سے زائد چرچز میں کرسمس کی عبادت کے موقع پر سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا جس میں فرنٹیئر کور، پولیس اور بلوچستان کانسٹیبلری کے جوان تعینات تھے چرچ میں آنے جانے والوں کی چیکنگ کے ساتھ واک تھر وگیٹ بھی نصب کئے گئے مسیحی برادری نے کرسمس کے تہوار کو منا نے کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے چرچز، گر جا گھروں سمیت علاقوں میں خصوصی دعائیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں مسیحی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کرسمس کے گیت گائے اور کرسمس کیک کاٹے گئے