|

وقتِ اشاعت :   December 27 – 2016

کرا چی : شہید اکبر ناگوری ڈی ایف اے ساؤتھ جنرل فٹبال لیگ میں 11 میچوں کا فیصلہ ہوا ککری گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے دلچسپ میچ میں کراچی محمڈن نے ھمالیہ محبوب کی ٹیم کو 2۔1 سے ہرا کر مزید تین پوائنٹ اپنے نام کیئے دونوں ٹیموں نے اپنے بہترین کھیل سے گراؤنڈ میں موجود شائقین فٹبال کی بڑی تعداد کو محظوظ کیا کھیل کے پہلے ہاف کے 11 ویں منٹ میں کراچی محمڈن کے مجیب نے خوبصورت گول کرکے اپنی ٹیم کو سبقت دلائی پہلے ہاف میں کراچی محمڈن کی ٹیم کو ایک گول کی برتری حاصل تھی دوسرے ہاف کے 40 ویں منٹ میں ساجد نے گول کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن مزید مستحکم کی کھیل کے آخری لمحات میں 53 ویں منٹ میں ھمالیہ محبوب کے عدنان نے گول کرکے اپنے ٹیم کے خسارے کو کم کیا دوسرا میچ جو گزدر آباد اسٹار اور نیو کمہار واڑہ کے درمیان کھیلنا تھا گزدر آباد اسٹار کو نیو کمہا واڑہ کے خلاف وقت مقررہ پر گراؤنڈ نہ پہنچنے پر واک اوور دیاگیا ۔ گبول پارک میں بھی کھیلے گئے پہلے زبرست ٹاکرے میں ینگ حسینی نے رمضان اسپورٹس کو 2۔1 سے ہرا کر تین پوائنٹ حاصل کیئے فاتح ٹیم کی جانب سے یاسین نے پہلے ہاف کے 28 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی جسے دوسرے ہاف کے 36 ویں منٹ میں رمضان اسپورٹس کے امتیاز نے گول کرکے برابر کیا ینگ حسینی کے یاسین نے ہی 48 ویں منٹ میں اپنا اور اپنی ٹیم کا دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کو سرخرو کیا دوسرا میچ ناکہ محمڈن اور گزری یوتھ کے درمیان بغیر کسی گول کے برابر رہا ۔ لیاری انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ینگ کلاکوٹ کو غلام علی میموریل اور پاک گلاب کو آگرہ تاج یونین کے خلاف واک اوور دیا گیا میچ ریفری اعظم ، جاوید کارلوس ، اختر کوچ ڈپٹی ریفری عامر ، نعیم ، یوسف فیفا ، حبیب ، اقبال میچ کمشنر اللہ بخش بلوچ اور مولا بخش بلوچ تھے۔گزشتہ روز بھی شہید اکبر ناگوری ڈی ایف اے ساؤتھ جنرل فٹبال لیگ کے سلسلے میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ھے کھیلے گئے پانچ میچوں کا فیصلہ ہوا ککری گراؤنڈ میں پہلا شاندار مقابلہ لیاری اسٹار اور پھول پتی اسٹار کے درمیان ایک ایک گول سے برابر رھا لیاری اسٹار کی طرف سے کھیل کے تیئیسویں منٹ میں وسیم نے پہلا گول کیا جسے پینلٹی شوٹ پر ستائیسویں منٹ میں پھول پتی اسٹار کے شاھد نے برابر کیا دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر متعدد حملے کیئے لیکن کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی دوسرے میچ میں فرینڈز یونین کی ٹیم نے کراچی کی قدیم ٹیم ینگ جان کو 4۔1 سے ھرا کر تین قیمتی پوائنٹ حاصل کیئے فرینڈز یونین کی جانب سے پہلا گول ساتویں منٹ میں انیق فرید بارہویں اور پندرہویں منٹ میں عبدالرحمان نے دو گول چھبیسویں منٹ میں متیب نے اپنی ٹیم کا چوتھا گول اسکور کیا جب کہ ینگ جان کی طرف سے واحد گول یوسف نے کیا تیسرے میچ میں ینگ محمدی نے کراچی بلوچ کو 3۔1 سے شکست دے کر تین پوائنٹ اپنے نام کیئے ینگ محمدی کی طرف سے پہلے ہاف کے ساتویں منٹ میں ارسلان نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جسے پندرہویں منٹ میں کراچی بلوچ کے غلام فرید نے گول برابر کیا کھیل کے پہلے ہاف میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا دوسرے ہاف کے چالیسویں منٹ میں ینگ محمدی کے شاھد نے تینتالیسویں منٹ میں زاھد نے ایک ایک گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی ۔ لیاری انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں لیگ کے سلسلے میں دو میچ کھیلے گئے پہلے میچ میں ساؤ تھ چمپیئن کلری اسٹار نے اپنے مد مقابل لیاری یونین کو 7۔0 سے ہرایا کلری اسٹار کی طرف سے فاروق نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے میچ کے پہلے، بائیسویں ، انچاسویں منٹ میں تین عامر نے تیئیس اور انسٹھویں منٹ میں دو فیصل نے چوتھے اظہر نے چھبیسویں منٹ میں ایک ایک گول کیا دوسرا شاندار ٹاکرا بدر میموریل کی ٹیم نے کلری یونین کو 1۔0 سے جیت کر اپنے نام کیا میچ کا واحد گول فاتح ٹیم کی جانب سے میچ کے تئیسویں منٹ میں شاھد نے کیا میچ ریفری جاوید کارلوس ، اقبال ، یونس لعل ، ڈپٹی ریفری حبیب ، سرور ، یوسف کے ایم سی ، اعظم ” نعیم ، یوسف فیفا میچ کمشنر اقبال خان اور اللہ بخش بلوچ میڈیکل ایڈ کمیٹی کے انچارج عثمان بلوچ تھے۔