|

وقتِ اشاعت :   December 29 – 2016

گوادر: گوادر میں پانی کے بحران پر ایک اجلاس بے نتیجہ اختتام کوئی خاطر خواہ فیصلہ نہ ہو سکا صوبائی و مرکزی حکومت کو صرف لیٹر لکھنے پر اکتفا اجلاس میں سابقہ اجلاسوں کے مشوروں کو دھرایا گیا تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز چیئرمین میونسپل کمیٹی عابد سہرابی کے زیر اہتمام گوادر میں پانی کے بحران پر اجلاس طلب کیا گیا اجلاس میں صرف چند کونسلران شاہد اسحق ناگمان بلوچ اصغر طیب نسیم پیر بخش فیض نگوری حافظ عبدالکریم اکبر ملک مجید بلوچ عبدالرزاق جمیل مجاہد توکل مجید حمید لال اور حمیدہ بلوچ سمیت وائس چیئرمین حاجی مولا بخش اور انتظامیہ نثار احمد بلوچ ایس ڈی او پی ایچ ای نے شرکت کی اجلاس میں پرانے اجلاسوں کی مشورے ایئر پورٹ واٹر ٹینک کے ذریعے شہر کے شمالی علاقوں کو پانی سپلائی کی جائے روزانہ چار سو ٹرپ پانی دی جائے سروس اسٹیشنوں اور بلاک تلوں کے کنکشن کاٹ دی جائے این ایل سی کے ٹینکروں کے ذریعے پانی سپلائی کی جائے عوام کی شکایت سننے کیلئے شکایت سیل قائم کی جائے ان مشوروں کے بعد صرف فیصلہ اجلاس نے کہا ہے کہ ان مشوروں کو پورا کرانے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت کو لیٹر لکھا جائے گا