|

وقتِ اشاعت :   December 29 – 2016

گوادر : جیونی اور ضلع گوادر کے دیگر ساحلی علاقوں میں غیر قانونی ٹرالرنگ میں اضافہ تشو یش کا باعث ہیں ۔ غیر قانونی ٹرالرنگ سے جفا ء کش نانِ شبینہ کا متحاج بن رہے ہیں۔ ضلع گوادر میں غیر قانونی ٹر الرنگ کی سر پرستی میں متعلقہ ادار ے ملوث ہیں ۔ نیشنل پارٹی غیر قانونی ٹرالرنگ کی اجازت نہیں دے گی۔ ڈھائی سال کے دوران فشر یز قوانین کو مزید سخت بنا یا۔ نیشنل پارٹی ۔نیشنل پارٹی بلوچستان وحدت کی خواتین سیکر یڑی میڈ م طاہر ہ خورشید، نیشنل پارٹی کے سی سی کے ممبر کہد ہ علی، ضلع کونسل گوادر کے چےئر مین کہد ہ بابو گلاب، نیشنل پارٹی ضلع گوادر کے آرگنائزر اکرم رمضان، تحصیل گوادر کے آرگنائزر فیض نگوری اور بی ایس او ( پجار) کے مرکزی جوائنٹ سیکریڑی ولیدبلوچ نے پر یس کلب گوادر میں پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع گوادر میں غیر قانونی ٹرالرنگ عروج پر ہے بالخصوص جیونی کے ساحل پر مچھلیوں کی نسل کشی کی جارہی ہے جس کے خلاف نیشنل پارٹی جیونی کے بلد یاتی نمائند ے اور ماہی گیر برادری اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کر رہے ہیں اسی طرح گزشتہ دنوں پسنی کے ساحل پر ٹرالر ما فیا کے کارندوں نے سمندر میں غر یب ماہی گیروں کا اپنے تشدد کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ٹرالرنگ کی وجہ سے جیونی اور ضلع گوادر کے دیگر ماہی گیروں کا ذریعہ معاش بری طرح متاثر ہے جبکہ دوسر ی طرف محکمہ فشر یز کا عملہ اس حوالے سے کاروائی نہیں کر رہا ہے حکومتی اداروں کی بے حسی کی وجہ سے ٹرالر ما فیا سمندر کا صفایا کر رہی ہے جو جفا ء کش ماہی گیروں کو نانِ شبینہ کا متحاج بنارہی ہے انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال قبل ہماری حکومت نے غیر قانونی ٹرالرنگ کو روکنے کے لےئے اسمبلی میں قانون پاس کیا جس کی رو سے غیر قانونی ٹرالرنگ میں گرفتار ٹرالر کو ضبط کر نے کا شق شامل ہے غیر قانونی ٹرالرنگ کے خاتمہ کے لےئے مز ید سخت قانون کا نفاذ نا گزیر ہے ۔