کوئٹہ : پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین عبدالمجید خان اچکزئی نے کہا ہے کہ میرے دروازے اسمبلی ملازمین کے لئے ہر وقت کھلے ہیں وہ جب بھی چاہیں اپنے مسائل کے حل کیلئے میرے پاس آ سکتے ہیں میں نے از خود کئی ایک مسائل کے بارے میں اسپیکر راحیلہ درانی کو بھی آگاہ کردیا ہے توقع ہے کہ یہ مسائل بتدریج حل کئے جائینگے یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے ملازمین کے ایک وفت سے ملاقات کے دوران بتائی اس سے قبل انہوں نے گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کی سکیورٹی اور ان کے ذاتی بارڈی گارڈوں کے درمیان ایک ناخوشگوار واقعہ پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقع غیر ارادی طور پر رو نما ہوا آئندہ اس بارے میں کسی کو شکایت کا موقع نہیں دیا جائیگا میرے دل میں اسمبلی ملازمین کے لئے بے پناہ محبت موجود ہے میں ان کے مسائل کے حل کیلئے جو کچھ کر سکا کرونگاپیچھے نہیں رہوں گا میرے دفتر اور گھر کے دروازے ان ملازمین کے لئے ہمیشہ کھلے رہیں گے انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک بات ہے کہ کچھ عرصہ بلوچستان اسمبلی میں جو بھرتیاں کی گئیں ان میں بھاری رقم بطور رشوت لیکر جو بھرتیاں کی گئیں ان کے بارے میں میں نے نیب بلوچستان کو بھی خط ارسال کیا ہے تاکہ نیب اس بارے تحقیقات کر کے اس میں ملوث اسمبلی اہلکاروں سمیت دیگر افراد کو گرفتار کرے یہ سراسر زیادتی ہے کہ اس طرح کا عمل بلوچستان اسمبلی جیسے معزز ادارے میں دہرایا گیا مجھے امید ہے کہ نیب اس میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دے گی انہوں نے کہا کہ اس طرح کی بھرتیاں بھی ہوئی ہیں کہ اکثر بااثر افراد کے بچے گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں لیتے ہیں جبکہ وہ ڈیوٹی بھی نہیں دیتے اور مسلسل غیر حاضر ہیں جبکہ غریب ملازمین زیر عتاب آجاتے ہیں یہ صورتحال بھی تشوشناک ہے۔