|

وقتِ اشاعت :   January 2 – 2017

کوئٹہ : کوئٹہ میں پولیو کی پانچ روزہ خصوص مہم آج سے شروع ہوگی جس میں پانچ سال سے کم عمر کے ساڑھے چار لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ایمر جنسی آپریشن سینٹر کے کوآر ڈیننٹر سید فیصل احمد نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں پولیو وائرس کی تصد یق کے بعد شہر میں خصو صی طور پر پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت شہر کے 39یونین کونسلز میں پانچ روز تک مہم چلایا جائے گا ۔انسداد پولیو کے حوالے سے اس خصوصی مہم میں پولیو کے 1345ٹیمیں حصہ لینگی ۔جن میں فکسڈ سائٹس 105 ٹرانزٹ پوائنٹس 175جبکہ انکے علاوہ موبائل ٹیمیں بھی شامل ہونگی جنکی مجموعی تعداد ایک ہزار سے زائد ہوگی ۔سید فیصل احمد نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں پولیو وائرس کی موجودگی ایک خطرے کی علامت ہے اور انسداد پولیو پروگرام کے تحت اس کے مکمل خاتمے کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔حال ہی میں شہر کے مختلف علاقوں سے پولیو کے وائرس کے ملنے کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد کوئٹہ میں خصوصی طور پر پانچ روزہ انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔پانچ روزہ پولیو مہم کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔پولیو مہم کے دوران سیکورٹی کے انتظامات بھی فول پروف ہونگے ۔سید فیصل احمد نے کہا کہ پولیو کیخلاف مہم میں والدین سمیت معاشرے کے تمام طبقات کا تعاون انتہائی ضروری ہے ۔علماء کرام اس ضمن میں خصوصی طور پر اپنا کردار ادا کریں تاکہ معاشرے کو پولیو سے مکمل پاک کر کے اپنے آنیوالی نسلوں کو اپائج ہونے سے بچایا جاسکے ۔ اس ضمن میں ہم میڈیا سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ انسداد پولیو مہم میں ہمارا ساتھ دیں۔واضح رہے کہ انسدا د پولیو مہم 16جنوری سے شروع ہوگی ۔