کو ئٹہ : احتساب عدالت کوئٹہ نے سابق سیکرٹری خزان بلوچستان مشتاق ریسانی اور ٹھیکیدار سہیل میجد کی پلی بارگین کی درخواست اعتراض لگار کر واپس کر دی۔ مشتاق ریسانی اور سہیل مجید کی پلی بارگین کی درخواست کی سماعت احتساب عدالت کوئٹہ میں ہوئی۔سماعت کے دوران نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر اور تفتیشی آفیسر ریکارڈ سمیت پیش ہوئے۔عدالت نے پلی بارگین کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی اور نیب پراسیکیوٹر کو ہدایت کہ درخواست میں موجود خامیاں دور کر کیدوبارہ پیش کی جائے ۔ نیب کے ایگزیکٹیو بورڈ نے گزشتہ سال اکیس دسمبر کوسابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی اور ٹھیکیدار سہیل مجید کی جانب سے دو ارب روپے پلی بارگین کی درخواست کی منظوری دی تھی ، جس کو حتمی منظور کیلئے نیب بلوچستان نے احتساب عدالت میں جمع کرا ئی تھی۔ دریں اثناء4 ترجمان نیب نے کہا ہے کہ نیب بلوچستان کی جانب سے تکنیکی پہلوؤں کو مکمل کرکے درخواست دو دنوں میں دوبارہ جمع کروائی جائے گی۔ عدالت نے خزانہ کیس میں غیر ملکی کرنسی کی قیمت اور جائیداد کے حوالے سے تکنیکی پہلوؤں کی نشاندہی کی