|

وقتِ اشاعت :   January 5 – 2017

کو ئٹہ : آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے کسٹم اور ایف سی حکام کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد کوئٹہ کو تیل کی سپلائی شروع کر دی گئی۔آل پاکستان آئل ٹینکرزایسوسی ایشن کے کسٹم اور ایف سی حکام کے درمیان مذاکرات وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی ہدایت پر کوئٹہ میں ہوئے ،جس میں تیل کی سمگلنگ کے روک تھام سمیت آئل ٹینکرزایسوسی ایشن کے مطالبات پر غور کیا گیا ، آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے نائب صدر محمد اسمعیل کے مطابق مذکارات میں آئندہ آئل ٹینکرز کو بلاجواز تحویل میں نہ لینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے جبکہ ایف سی اور کسٹم ناکوں پر کاغذات اور رسیدوں کی چیکنگ ہوگی ، جبکہ تیل سمگلنگ روکنے کیلئے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن حکام کے ساتھ تعاون کرے گا ،مذاکرا ت کی کامیابی کے بعد کوئٹہ کو تیل کی سپلائی شروع کر دی گئی ہے ۔یاد رہے کہ آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے کسٹم اور ایف سی کے روئے کے خلاف احتجاجاً دو روز سے کوئٹہ کے پٹرول پمپس کو تیل کی سپلائی بند کی ہوئی تھی جس کے باعث شہر میں پٹرول اور ڈیزل کی قلت پیدا ہوگئی تھی۔