|

وقتِ اشاعت :   January 6 – 2017

کو ئٹہ: محکمہ تعمیرات و مواصلات بلوچستان کے 368ملازمین کی بھرتیوں کو جعلی قرار دیتے ہوئے تنخواہیں کی ادائیگی بند کردی گئی۔محکمہ خزانہ بلوچستان نے یہ اقدام عدالتی احکامات پر اٹھایا ہے۔ نیب حکام کے مطابق محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں 2013ء میں انتیس سب انجینئرزاور اٹھائیس جونیئر کلرکس سمیت تین سو اڑسٹھ ملازمین کو ٹیسٹ و انٹرویو کے بغیر تعینات کیا گیا تھا۔اور انہیں پچھلی تاریخوں میں تقرر نامے جاری کئے گئے تھے۔ نیب نے جعلی بھرتیوں کے الزام میں سی اینڈ ڈبلیو کے سابق سیکشن آفیسر افتخار علی، ایکسین نور الحق اور نور زمان کاکڑ سمیت سی اینڈ ڈبلیو اور اکاؤنٹنٹ جنرل آفس کے 9افسران کو گرفتار کیا تھا۔ نیب کے مطابق ملزمان نے جعلی بھرتیاں کرکے قومی خزانے کواٹھارہ کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔ ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں گزشتہ سال ریفرنس دائر کیاگیا تھا۔