راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سلور فلائی ویٹ چیمپئن باکسر محمد وسیم اور برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہوئی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کے خلاف دیگر ممالک کے تعاون کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان کی خطے کے امن و استحکام کے لئے کوششوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے سلور فلائی ویٹ چیمین محمد وسیم نے بھی جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کرنے پر باکسر محمد وسیم کوششوں کو سراہا۔ سربراہ پاک فوج نے باکسر محمد وسیم کی شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھیلوں میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں پاکستان کے نوجوان ملک کا نام روشن کرنے کے لئے محمد وسیم کی تقلید کریں۔