اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ بلوچستان میں لاپتہ افرادکامعاملہ انسانی حقوق کامسئلہ ہے ،اب لوگوں کو لاپتہ کرنے کے واقعات میں کمی آئی ہے ،اسے مل بیٹھ کرحل کرناچاہئے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ بلوچستان میں لاپتہ افرادکامسئلہ اب بھی ہے ،یہاں پر3قسم کے لاپتہ افرادہیں ایک وہ جنہیں ایجنسیوں نے اٹھایاہے ،دوسرے وہ جنہیں دہشتگردی کے لئے اٹھایاگیاہے اورکچھ ایسے ہیں جنہیں اغواء کیاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ لاپتہ افرادکامعاملہ انسانی حقوق کامعاملہ ہے ،اس معاملے کومل بیٹھ کرحل کرناچاہئے،انہوں نے کہا ہے کہ کچھ افراد کو عسکریت پسند افراد بھی اٹھا کر لے گئے ہیں، سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ فورسز سنگین نوعیت کے کیسز میں ملوث ہونے والے لاپتہ افراد کو علاقہ معتبرین کی یقین دہانی پر رہا بھی کرتے ہیں