|

وقتِ اشاعت :   January 23 – 2017

خضدار: خضدار لیویز کی ششمائی کارکردگی رپورٹ جاری ،ضلع کے مختلف علاقو ں میں 795 چھاپہ مار کاروائیوں میں 230 اشتہاری ملزمان ،اور 595 مشکوک ملزمان کو گرفتار کر نے کے علاوہ مختلف کاروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد کر لی گئی لیویز زرائع کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چھ ماہ کے دوران خضدار شہر سمیت ضلع کے تمام تحصیلوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف چھاپے مارے گئے جن میں خضدار شہر میں 21 چھاپے مارے گئے اور جہاں سے 21 اشتہاری ملزمان کے علاوہ 9 مشکوک ملزمان کو بھی گرفتار کر کے شامل تفتیش کیا گیا زیدی zeedi کے علاقے میں مارے گئے 48 چھاپوں کے دوران 29 اشتہاری اور 12 مشکوک ملزمان گرفتار کئے گئے اسی طرح تحصیل وڈھ میں 57 چھاپے مارے گئے جہاں سے 25 اشتہاری ملزمان اور 61 مشکوک افراد کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کیا گیا تحصیل نال میں چھ ماہ کے دوران 114 چھاپے مارے گئے جہاں سے چھ اشتہاریوں سمیت 157 مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا ،سب تحصیل مولہ میں 18چھاپے مارے گئے جہاں سے ایک اشتہار ملزم سمیت 14 مشکوک افراد کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کیا گیا تحصیل زہری میں مارے گئے 39 چھاپوں کے دورا ن 18 اشتہاری ملزمان سمیت 4 مشکوک افراد کو بھی گرفتار کر کے شامل تفتیش کیا گیاسب تحصیل باغبانہ میں 49 چھاپے مارے گئے جہاں سے 32 اشتہاری ملزمان گرفتار کر کے 50 مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ،سب تحصیل اورناچ میں 34 چھاپے مارے گئے جہاں سے ایک اشتہاری اور 35 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا سب تحصیل گریشہ میں 35 چھاپوں کے دوران 35 مشکوک افراد کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کر دیا گیا۔