|

وقتِ اشاعت :   January 29 – 2017

کوئٹہ:حکومت بلوچستان نے صوبے میں مزید تین جیلیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نئی ڈسٹرٹ جیلیں چمن، قلات اور خاران میں بنائی جائیں گی۔ قلعہ سیف اللہ اور گوادر میں جیلوں کی تعمیر کا کام جاری ہے ۔ہرنائی میں بھی ڈسٹرکٹ جیل کی تعمیر کا کام جلد شروع ہوجائے گا ۔ منصوبے کیلئے ٹینڈر ہوگیا ہے ۔ جیل حکام کے حوالے سی دی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لورالائی ڈسٹرکٹ جیل کوبھی اپ گریڈ کرکے سینٹرل جیل بنایا جارہا ہے ۔