کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع کوہلو میں مختلف کارروائیوں کے دوران ایف سی اور حساس ادارے نے تخریب کاری کے منصوبے ناکام بنادیئے اور اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری کھیپ برآمد کرلی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات آئی ایس پی آر کے مطابق کوہلو کے علاقے پیشی نالہ اور کوڈی میں ایف سی اور حساس اداروں کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم بی ایل اے کے ٹھکانے سے میزائل لانچر، 20عدد 107ایم ایم میزائل، ،14عدد فیوز،70عدد راکٹ گولے ، 12عدد راکٹ فیوز، مارٹربم، 5بنڈل ڈیٹونیٹنگ کارڈ، مختلف ساخت کے ہزاروں راؤنڈز اور دیگر تخریبی مواد شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم نے خود آپریشنزکی نگرانی کی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ دہشت گرد اسلحہ اور گولہ بارود صوبے میں تخریب کاری کیلئے استعمال کرنا چاہتے تھے۔