گوادر:سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے، سی پیک منصوبے نے خطے میں انقلاب برپا کیا ہے، نوجوانوں کا انقلاب میں ہمیشہ اہم کردار رہا ہے، گوادر کے نوجوان باصلاحیت ہیں، گوادر کے نوجوان اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور اس میگا منصوبے سے فائدہ اٹھائیں، روایتی سوچ سے نکل کر معاشی سوچ اپنانا ہوگی، ان خیالات کااظہار پاک چائنا جوائنٹ یوتھ فورم کے زیر اہتمام سی پیک یوتھ کانفرنس سے چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی میر دوستین خان جمالدینی ،چیئرمین ضلع کونسل بابو گلاب، ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر ڈاکٹر سجاد حسین بلوچ، گوادر اکنامک فورم کے چیئرمین میر نوید کلمتی، نیشنل پارٹی کے رہنماء غفار ہوت، عطاء شاد، ڈگری کالج تربت کے پروفیسر ڈاکٹر واحد بخش ، کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر سدرہ ، گوادر یوتھ فورم کے صدر برکت اللہ بلوچ، مہر اللہ جمالی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ خطے کیلئے اہمیت کا حامل ہے، اس منصوبے نے انقلاب برپا کیا ہے، سی پیک منصوبے میں نوجوانوں کا کردار اہم ہے، نوجوان اس ترقی کیلئے پہلے سے تیاری کر یں اور آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کریں، انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے میں نوجوانوں کیلئے بے شمار مواقع ہیں، سی پیک منصوبے کے تحت آسامیوں میں پہلا حق مقامیوں کا ہوگا