|

وقتِ اشاعت :   February 6 – 2017

نوشکی:ضلعی انتظامیہ نوشکی کے ایک پریس ریلیز کے مطابق کل دن 8بجے سے جاری ریسکیو آپریشن آدھی رات 2بجے تک مکمل کر لیاگیا ، اس ریسکیو آپریشن میں پاک فوج ایف سی بلوچستان اور لیویز فورس نے حصہ لیا، ضلع چاغی سے براستہ ڈاک نوشکی آنے والے 109باراتی جن میں مرد، خواتین ، بچے اور بچیاں شامل تھی راستہ بھٹک کر زارو چہ کے میدانی دلدل علاقے میں گم ہوگئی تھیں، شدید بارشوں اور برف باری کی وجہ سے علاقے کے ندی نالوں میں تغیانی آئی تھی ، جس کی وجہ سے میدان دلدل میں تبدیل ہوگیاتھا اور باراتی پانی اور دلدل میں پھنس چکے تھے، شدید ٹھنڈ کی وجہ سے ان کی حالت غیر ہو گئی تھی ، صبح اطلاع ہوتے ہی لیویز اور ایف سی کے جوان ان کی تلاش میں نکل پڑے تھے اور کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ان کے موجودگی کے مقام کا تعین ممکن ہوسکا، ان کی تلاش میں جانے والی ایف سی اور لیویز کی گاڑیاں اورٹریکٹر دلدل میں پھنس گئے اور آگے نہیں جاسکے، حالات کی نزاکت اورموسم کی سنگینی دیکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نوشکی اور کمانڈنٹ ایف سی نے لیویز اور ایف سی کی مشترکہ پیدل ٹیمیں تشکیل دی جنہوں نے 13کلو میٹر پیدل جا کر لوگوں کو فوری امداد دی ، 18گھنٹوں کی طویل جدوجہد کے بعد 109افراد جن میں 47مرد 25خواتین ،19بچے اور 20بچیاں بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کی ، بچوں کی عمریں 3ماہ سے لیکر 12سال تک تھیں، ایک بچی شدید سردی کی تاب نہ لاتی ہوئی موقع پر جاں بحق ہوگئی تھی ، جس کی عمر قریبا10سال تھی، تمام مسافروں کو ایف سی کیمپ زاروچہ میں فوری طبعی امداد خوراک، کمبل اور کپڑے مہیا کئے گئے، پی ڈی ایم اے کی ٹیم ہمراہ ڈاکٹر ادویات وکمبل وغیرہ موقع پر پہنچ چکی تھی اور امدادی کارروائی میں ضلع انتظامیہ اور ایف سی کا ہاتھ بٹھایا ، تمام ریسکیو آپریشن کی نگرانی موقع پر سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر راحت صدیق ، کمانڈنٹ ایف سی کرنل شاہد منظور ، ڈپٹی کمشنر نوشکی شکیل احمد،ادرونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل ریاض نے کی، ریسکیو آپریشن میں لیویز کے 2اور ایف سی کے 3جوانوں کی حالت شدید سردی کی وجہ سے غیر ہوگئی تھی ۔