سبی:ڈپٹی کمشنر سیف اللہ کھیتران نے کہا ہے کہ سالانہ سبی میلہ ماضی کی طرح امسال روایتی جوش و جذبہ و رنگارنگ تقاریب کے ساتھ منایا جائے گا،میلے میں وزیراعظم میاں نوازشریف سمیت چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ سمیت چائنہ و ایران سے مندوبین کی شرکت بھی متوقع ہے ،سبی میلہ صوبے کی معیشت سمیت لائیواسٹاک و زراعت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے،میلے میں حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے پولیس ،لیویز فورس ،بی سی سمیت ایف سی اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا پانچ روزہ میلہ 24فروری تا28فروری تک رنگا رنگ تقاریب کے ساتھ جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سالانہ سبی میلہ مویشیاں و اسپاں کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ ضلعی آفیسران و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں کے اجلاس سے خطاب میں کیا ،اجلاس میں سینئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس سردار حسن موسیٰ خیل،پاک آرمی آرٹلری 33برگیڈ سبی کے میجر ریحان ،ایف سی کے میجر ارسلان،چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی داؤد رند،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عباس ملک ،اسسٹنٹ کمشنر سمیع اللہ کاکڑ،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک ڈاکٹر جان محمد صافی،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت و توسیع حاجی یونس بنگلزئی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بلال احمدبڑیچ،ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ ملک منظور کاسی،ڈویژنل انجینئر زرعی انجینئرنگ میر عبدالباقی ڈومکی،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حاجی محمد خان سیلاچی،ڈپٹی ڈائریکٹر پاپولیشن غلام مصطفی ہانبھی،سپرٹنڈنٹ بیف اینڈ ریسرچ سینٹر ڈاکٹر عبدالواحد ساجدی،ایم ایس ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر غلام سرور ہاشمی،ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹ کمیٹی حبیب نواز مرغزانی،ڈپٹی ڈائریکٹر ماڈل فارم فاروق کھیتران،ایکسائز آفیسر محمد صدیق تنیہ ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن فیمیل تنویر سلطانہ سمیت دیگر نے شرکت کی،اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سیف اللہ کھیتران سالانہ سبی میلہ مویشیاں واسپاں2017کی حتمی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی سبی کا سالانہ میلہ مویشیاں و اسپاں انتہائی جوش و جذبہ اور یگانگت کے ساتھ منایا جائے گا سالانہ میلہ کا24فروری سے رنگارنگ تقاریب کے ساتھ آغاز ہو گا جو28فروری تک اپنی رعنایوں کے ساتھ جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ امسال سالانہ میلہ مویشیاں و اسپاں میں وزیراعطم پاکستان میاں نوازشریف سمیت چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ کے علاوہ اہم شخصیات کی شرکت بھی متوقع ہو گی جبکہ اس مرتبہ میلہ میں چائنہ اور ایران سے مندوبین بھی شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ سالانہ میلہ میں آتش بازی،گھڑ سواری،ہارس اینڈ کیٹل شو،نیزہ بازی،فلاور شو ،میوزیکل نائٹ شو،سرکس گراؤنڈ،زرعی و صنعتی نمائش کے علاوہ ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی بھی لگائی جائے گی جبکہ میلہ میں شرکت کرنے والوں کی تفریح کے لیے بے شمار نئے رنگارنگ آئیٹمز بھی پیش کیئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ سبی میلہ نہ صرف تفریح کے مواقع فراہم کرتا ہے بلکہ یہ صوبے کی معیشت میں بھی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جس میں مالداری و زراعت کے فروغ میں اہم پیش رفت ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ سالانہ میلہ کے موقع پر شہر کو برقی قمقموں اور روشنیوں سے منور کردیا جائے گا جبکہ اسٹریٹ لائیٹس اور صفائی کا بھی خاص خیال رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ میلے میں سیکورٹی کے انتظامات کو فول پروف بنایا جائے گا اور اس ضمن میں پولیس،بلوچستان کانسٹیبلری،لیویز فورس کے علاوہ ایف سی اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا جبکہ شہر کے خارجی و داخلی راستوں پر اضافی چیک پوسٹیں بھی قائم کی جائیں گی انہوں نے تمام محکموں کے آفیسران کو سالانہ میلہ کی تیاریاں جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کرتے ہوئے کہا کہ میلے کے تیاریوں اور سیکورٹی انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔