|

وقتِ اشاعت :   February 8 – 2017

چمن: چمن روغانی روڈ پر لیویز چیک پوسٹ کے قریب اور تبلیغی مرکز کے ساتھ ریموٹ کنٹرول بم سے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایاگیا دوسیکورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی ۔ تفصیلات کے مطا بق چمن روغانی روڈ پرایف سی کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایاگیا جس میں ایف سی کی گاڑی الٹ گئی جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے اور ایک سواری چن چی رکشہ بھی تباہ ہوگیا گاڑی کو صبح کے 10:50 پر نشانہ بنایاگیا جب ایف سی کی گاڑی وہاں سے گزررہی تھی اور نامعلوم افراد کی جانب سے ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنایاگیا بم کو سڑک میں بنایاگیا برساتی پانی کے پل کے نیچے چھپایاگیاتھا دھماکے میں ایف سی کے دواہلکار زخمی ہوگئے زخمی ہونے والے اہلکاروں میں کاشف خان سکنہ ڈیرہ غازی خان ، رحمت اللہ سکنہ خیبرپختونخوا شامل تھے جبکہ ایک عینی شاہدین کے مطابق ایک شخص چن چی رکشہ میں زخمی ہوگیاہے دھماکے کے بعد سیکورٹی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا جس میں کئی مشکوک افراد کو گرفتارکرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا دھماکے کی وجہ سے پورے شہر میں خوف وہراس کی فضاء قائم ہوگئی اور شہری جائے وقوعہ اور ہسپتال کا بڑی تعداد میں رخ کرتے رہے اور معلومات حاصل کرتے رہیں ۔