|

وقتِ اشاعت :   February 9 – 2017

نوکنڈی:نوکنڈی میں کیسکو پاور ہاوس سے بجلی کی فراہمی ڈیزل کی عدم دستیابی سے بند ہوگئی ہیں اور شہر پتھر کے زمانے کی عکاسی کرتا ہے نوکنڈی میں صحیح معنوں میں ڈیزل کی فراہمی نہیں ہوتی ہے ایک ٹینکرز فراہمی سے زیادہ سے زیادہ دس دن بجلی دی جاتی ہے ختم ہونے پر صارفین پھر لاٹین کے زمانے میں اجاتے ہیں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ نوکنڈی کے عوام کو جان بوجھ کر تنگ کیا جارہا ہے کبھی ڈیزل اور کبھی انجن کی خرابی سے عوام بجلی کی سہولیات کیلئے رل گئے ہیں لیکن عوامی نمائندوں کے منہ پر تالا لگا ہوا ہے عوامی مسائل پر مکمل خاموشی سے شہریوں مین سخت تشویش پائی جاتی ہے عوامی حلقوں نے کہا کہ سردیوں میں ڈیزل کی فراہمی کایہ حال ہے تو گرمیوں میں نوکنڈی کے عوام کو مجبورا یہاں سے ہجرت کرنا پڑیں گا کیونکہ کیسکو صارفین کو سہولیات کی فراہمی میں ناکام نظر آتا ہے دوسری طرف ڈیڑھ سال سے سیندک کی جانب سے دئیے گئے جرنیٹرز نصب ہونے کے باجود فنکشنل نہیں کیے جارہے ہیں جوکہ عوام کیساتھ ناانصافی ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ نوکنڈی میں وافر مقدار میں ڈیزل کی فراہمی کو یقینی بناکر شہر میں بجلی بحال کیا جائیں بصورت دیگر احتجاج سے گریز نہیں کیا جائیگا۔