ڈیرہ مراد جمالی:نصیرآبادکے 250سے زائدمنی پیڑول پمپس پرغیر قانونی طورپر ایرانی ڈیزل پیڑول کا کالا دھندا عرورج پر پہنچ گیا درجنوں پولیس لیویز کے چیک پوسٹ عبور کرتے ہوئے ایرانی ڈیزل ودیگر منصوعات نصیرآباد پہنچ رہی ہے درجنوں حکومت پاکستان کو ٹیکس دینے والے پیڑول پمپس کے مالکان دیوالیہ ہو گئے پیڑول پمپس گروی جبکہ ایرانی ڈیزل پیڑولیم منصوعات کا دھندہ کرنے والے راتوں رات کروڑ پتی بن گئے تفصیلات کے مطابق نصیرآباد میں نئے تعنیات ہونے والے ایس ایس پی نصیرآباد کی تعنیاتی کے بعد قمار بازی شراب خانے منشیات کے اڈے بند کردیئے گئے ہیں جبکہ نصیرآباد میں ایرانی ڈیزل پیڑول کی منصوعات کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا ہے نوتال پولیس تھانہ سٹی پولیس تھانہ منجھو شوری پولیس تھانہ خان کوٹ پولیس تھانہ باباکوٹ پولیس تھانہ میر حسن پولیس تھانہ کی حدود قومی شاہراہ چھتر لنک روڈپر 250سے زائد غیرقانونی منی پیڑول پمپس قائم ہیں جن میں سرے عام 65روپے ڈیزل فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ نصیرآباد میں درجنوں حکومت پاکستان کو ٹیکس دینے والے پیڑول پمپس کے مالکان دیوالیہ ہونے کی وجہ سے پیڑول پمپس گروی اور ٹھیکے پر دینے کا سلسلہ جاری جاری ہے ذرائع نے بتایاکہ ایرانی ڈیزل مٹی تیل کی سملنگ ٹرکوں منی بسوں کی خفیہ ٹینکیوں اور آئل ٹینکر سے قومی شاہراہ کے راستے درجنوں پولیس لیویز کے چیک پوسٹ عبور کرتے ہوئے نصیرآباد کے علاقوں میں پہنچ رہا ہے ذرائع کے مطابق ایرانی ڈیزل مٹی کے تیل کی سمگلنگ کرنے والے کئی سمگلرز راتوں رات کروڑ پتی بن چکے ہیں ۔