سبی:کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر سعید جمالی نے کہا ہے کہ سالانہ سبی میلہ2017کوشایان شان طریقے سے منایا جائے گا،میلے کا افتتاح وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری 23فروری کو کریں گے،میلے کی تیاریوں کو جلد حتمی شکل دی جائے ،میلے میں سیکورٹی کے لیے تین ہزار سے زائد پولیس،بلوچستان کانسٹیبلری ،لیویز فورس کے علاوہ ایف سی اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا ،میلے کے موقع پر شہر میں صفائی اور تزئین و آرائش میں کو کمی نہیں ہونی چاہیے میلہ مویشیاں و اسپاں صوبے کی معیشت اورمالداری و زراعت پر گہرئے اثرات مرتب کرتا ہے ،اختتامی تقریب میں وزیراعظم میاں نوازشریف کی شرکت بھی متوقع ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سالانہ سبی میلہ کی سیکورٹی اور تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں آفیسران سے خطاب میں کیا،اجلاس میں سبی میلہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر سیف اللہ کھیتران ،ایڈیشنل کمشنر عظیم انجم ہانبھی،سینئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس سردار حسن موسیٰ خیل،اسسٹنٹ کمشنر سمیع اللہ کاکڑ،ایکسئین بی اینڈ آرون حبیب الرحمن،ایکسئین بی اینڈ آر ٹو خالد ملک،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک ڈاکٹر جان محمد صافی،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع حاجی یونس بنگلزئی،ایکسئین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ حمید مینگل،ڈائریکٹر ترقیات راجہ وقارالزماں کیانی،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حاجی محمد خان سیلاچی،ایکسئین ایری گیشن محمد اکبر کھوسہ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن فیمیل تنویر سلطانہ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بلال احمد بڑیچ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر احترام شبیر ،پرنسپل گرلز کالج پروفیسر شاہدہ نواز ،پرنسپل ایلیمنٹری کالج سلمیٰ عطا خجک،ایکسئین کیسکو عزیز احمد بلوچ،ایل ایس حاجی غلام حسین ،راجہ افتخار کیانی و دیگر نے شرکت کی ،قبل ازیں اجلاس کے شرکاء کو سبی میلہ2017 کی آرگنائزنگ کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر سیف اللہ کھیتران نے سالانہ میلہ کی تیاریوں کے سلسلے میں تفصیلاً بریفنگ دی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر سعید جمالی نے کہا کہ سالانہ سبی میلہ ہمارا قومی تہوار بن چکا ہے زندہ دل لوگ اپنے قومی تہوار جوش و جذبہ اور ملی یگانگت کے ساتھ مناتے ہیں ماضی کی طرح امسال سالانہ میلہ مویشیاں کو شایان شان طریقے سے منائیں گے میلے میں بلدیاتی کنونشن،ہارس اینڈ کیٹل شو،زرعی و صنعتی نمائش ،مویشی منڈی کے علاوہ عوام کی تفریح کے لیے سرکس گراؤنڈ ،میوزیکل شوز ،مینا بازار،کلچرل شو سمیت آتش بازی کا مظاہرہ بھی پیش کیا جائے گا انہوں نے کہا پانچ روزہ سالانہ سبی میلہ کا افتتاح وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری 23فروری کو کریں گے جبکہ میلہ کی اختتامی تقریب27فروری کو ہو گی جس میں وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف سمیت چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ کے سمیت چائنہ اور ایران کے مندوبین بھی شرکت کریں گے انہوں نے تمام محکموں کےآفیسران کو سختی کے ساتھ ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ سالانہ میلے کی تیاریوں کو جلد حتمی شکل دیں اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مجھے پیش کی جائے انہوں نے کہا کہ میلے میں شرکت کرنے والے وی آئی پیز کے روٹس پر سڑکوں کی مرمت،رنگ ور روغن اور تزئین و آرائش کو جلد مکمل کیا جائے جبکہ سڑکوں پر واٹر سپلائی کی ٹوٹی ہوئی پائپ لائنوں کی مرمت کو بھی جلد یقینی بنایا جائے،انہوں نے کہا کہ سالانہ سبی میلہ کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے جائیں گے اور اس ضمن میں 03ہزار سے زائد پولیس سمیت بلوچستان کانسٹیبلری،لیویز فورس اور ایف سی اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائے گا جبکہ بم ڈسپوز ل اسکواڈ کی ٹیمون کو طلب کرکے کلیئرنس لی جائے گی اس کے علاوہ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر اضافی چیک پوسٹیں قائم کرکے چیکنگ کو بھی سخت کیا جائے انہوں نے کہا کہ سالانہ سبی میلہ نہ صرف سبی بلکہ صوبہ بھر کی معیشت پر گہرئے اثرات مرتب کرتا ہے جبکہ صوبے میں مالداری اور زراعت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے جس کے انعقاد سے علاقے میں معاشی بہتری پیدا ہونے کے مواقع ملتے ہیں ۔