گوادر:تین ماہ ٹیچر ایکسچینج پروگرام کے تحت سات رکنی وفد 21فروری کو گوادر سے چین روانہ ہو گا، پروگرام گوادر اور کرامائے شہروں کے درمیان سسٹر سٹی کے تحت ہورہا ہے، تفیلات کے مطابق چائنا کی کمپنی چائنا اوور سیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ نے گوادر پورٹ کا انتظام سنبھالنے کے بعد چائنا کے مختلف شہروں نے گوادر کے ساتھ سسٹرسٹی کی ایم او یوز دستخط کردی جس کے تحت چائنا گوادر کے ڈاکٹروں اور ٹیچروں کو چائنا میں لے جا کر تربیت دے گا، اس سلسلے میں چائنا کے شہر کرامائے سٹی نے دو دفعہ پانچ پانچ ڈاکٹروں کو اور ایک دفعہ پانچ ٹیچروں کو تربیت دینے کیلئے بھیجا، اس دفعہ سات مختلف اسکولوں کے ٹیچروں جس میں بام پبلک اسکول ، نیوٹاؤن گرائمر سکول، وی اوسسز اسکول، گوادر گرائمر اسکول، بحریہ ماڈل اسکول ، جی ڈی اے ہائیر سکینڈری اسکول اور ٹی سی ایف سربندن اسکول کی ایک ایک خواتین ٹیچروں کو تربیت کیلئے منتخب کردیاگیا جو کہ21کو گوادر سے کراچی 28فروری کو کراچی سے اسلام آباد کیلئے اور یکم مارچ کو اسلام آباد سے عوامی جمہوریہ چین کیلئے روانہ ہونگے، جہاں تین ماہ تربیت حاصل کرینگی، پاکستان میں ضلع کونسل گوادر کے چیئرمین بابو گلاب نے تمام اخراجات کا ذمہ لیا ہوا ہے اور ان کی سرپرستی میں یہ پروگرام ممکن ہوسکا