|

وقتِ اشاعت :   February 21 – 2017

ڈیرہ مراد جمالی:اوچ پاور پلانٹ سے ڈیرہ مراد جمالی کو بجلی عدم فراہمی کے خلاف سینکڑوں شہریوں سیاسی جماعتوں نے این ٹی ڈی سی کے 220کے وی گرڈ اسٹیشن کے کام سست روی کے خلاف عوامی تحریک نصیرآباد کے سربراہ عبدالحکیم انقلابی کی قیادت میں اوچ پاور پلانٹ کی جانب لانگ مارچ اوچ کیا گیا اوچ پاور پلانٹ کے گیٹ کے سامنے دھرنا اور مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے این ٹی ڈی سی کے خلاف سخت نعرہ بازی کی گئی جبکہ مطاہرین سے اوچ پاور پلانٹ کے پبلک ریلیشن آفیسر طارق جمالی نے مذاکرات کیئے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے عوامی تحریک نصیرآباد کے سربراہ عبدالحکیم انقلابی ایم کیوایم کے شہباز خان عمرانی امداد حسین مری سید عبدالقادر شاہ تحریک انصاف کے قربان علی عمرانی وڈیرہ نصراﷲ نیچاری علامہ شبیراحمد نوری مستری یونین کے صدر ہارون رشید چکھڑا سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نصیرآباد سے تعلق رکھنے والی عوامی نمائندے انتخابات میں عوام سے کیئے گئے وعدے بھول چکے ہیں جس کی وجہ سے دس سال گزرنے کے باوجود این ٹی ڈی سی کے 220کے وی گرڈ اسٹیشن کے کام سست روی کی وجہ سے اوچ پاور پلانٹ سے ڈیرہ مراد جمالی وگرد نواح کے علاقوں کو بجلی فراہم نہیں کی گئی ہے جس سے نصیرآباد میں اٹھارہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے زرعی شعبہ تباہی تک پہنچ چکا ہے اور سخت گرمی میں پریشان ہو چکے ہیں اور کہاکہ عوامی تحریک عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور کہاکہ چار سالوں کے دوران چار سو چالیس کروڑ روپے منتخب عوامی نمائندوں کو ملنے کے باوجود علاقے کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ڈیرہ مراد جمالی شہر میں چار سالوں سے ایک انچ بھی بلیک ٹاپ سڑک بنائی نہیں گئی ہے ۔