|

وقتِ اشاعت :   February 21 – 2017

خاران:بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی نے کہا کہ کسی بھی شہر کی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے پرفضا اور خوبصورت ماحول کی ضرورت ہوتی ہے، اس سلسلے میں خاران میں فیملی پارک کے قیام سے یہاں کے شہریوں کو بہتر ماحول فراہم کی جاسکتی ہے، ان خیالات کا اظہار چیف جسٹس نے خاران میں پبلک فیملی پارک کے سنگ بنیاد کے افتتاحی تقریب کے دوران کیا، اس موقع پر اربن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ورکس محمد رضا نے بریفنگ دی ، اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر ملک ثناء اللہ، ایس ڈی او حبیب خان انجینئر حاکم علی بلوچ سمیت ڈپٹی کمشنر قادر بخش پرکانی، ایف سی کرنل محمد امین دریجو ، ایس پی محمدانور بادینی ، سیشن جج ظریف بلوچ ودیگر ضلعی افسران ونمائندوں نے شرکت کی، چیف جسٹس ہائی کورٹ محمد نور مسکانزئی نے کہا کہ خاران ایک قدیمی اور تاریخی شہر ہے، اس شہر میں پبلک فیملی پارک نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے شہری فارغ اوقات میں اپنے فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کیلئے اس طرح کا ماحول میسر نہیں تھا، اب جبکہ اس پارک کے قیام سے شہریوں کواچھا ماحول دستیاب ہوگا، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے پی ایس ڈی پی میں دو کروڑ کی لاگت سے پبلک فیملی پارک جیسے منصوبے کو شامل کر کے خاران کے ایک دیرینہ حل طلب مسئلے کو حل کردیا، اس طرح کے منصوبوں سے علاقے کے خوبصورتی میں اضافہ ہوسکتا ہے اور یہ منصوبہ عوام کی ملکیت ہیں اس کی نگرانی اور خوبصورتی کو بحال کرنے کیلئے ہر شہری کی ذمہ داری بنتی ہیں ، اس موقع پر متعلقہ محکمے کے افسران کو ہدایت کی کہ یہ منصوبہ اپنے مقررہ مدت میں پائیہ تکمیل تک پہنچ جانا چاہئے، انوہں نے کہا کہ پبلک فیملی پارک ہمیشہ شہر کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے سڑکوں پردرخت لگا کر شہر کے خوبصورتی کو دوبالاہ کر کے ماحول کو آلودگی سے بچاکر صاف کریں ۔