خاران:سابق سینیٹر بی این پی کے مرکزی رہنماء ثناء بلوچ نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی موجودگی میں مردم شماری دھوکہ ہے، مردم شماری ہر بلوچوں کے تحفظات دور کئے جائیں، ان خیالات کا اظہار ایڈووکیٹ وقار احمد حبیبی کی ساتھیوں سمیت بی این پی میں شمولیت کے موقع پر پریس کلب خاران میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سابق وزیر بابو رحیم مینگل، ضلعی صدر بی این پی حاجی غلام حسین بلوچ، اراکین مرکزی کمیٹی ایڈووکیٹ میر محمد اسماعیل پیرکزئی ، میر اکرم بلوچ، میر غلام مصطفی ساسولی ، میر خورشید جمالدینی، مرکزی وائس چیئرمین بی ایس او خالد بلوچ ،میر جمعہ کبدانی ، جنرل سیکرٹری ندیم بلوچ، میر محمد حنیف پیرکزئی ، نوابزادہ چاکر خان نوشیروانی ، زونل صدر بی ایس او واجد بلوچ، کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی ، بی این پی کے رہنماؤں نے کہا کہ 26فروری کو خاران میں پارٹی جلسہ تاریخ میں سنگ میل ثابت ہوگا، کیونکہ بی این پی بلوچستان کے عوام کی آواز بن چکی ہے اور سردار اختر جان مینگل بلوچستان کی جنگ لڑ رہے ہیں، ان رہنماؤں نے کہا کہ خاران کی سیاست میں نظریاتی سیاست پروان چڑھ رہی ہے، نئے شامل ہونے والے ایڈووکیٹ وقار احمد حبیبی نے کہا کہ سردار اختر جان مینگل امید کی آخری کرن ہے ،کیونکہ بلوچستان کے عوام درباریوں کی سیاست سے عاجز آچکے ہیں، لوگ بی این پی کو دکھوں کامداوہ سمجھتی ہے