دالبندین: تمام قبائل کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں یونین کونسل یدگ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی بلوچستان کے معاون خاص ورکن صوبائی اسمبلی سخی امان اللہ نوتیزئی سابق وفاقی وزیر سردار محمد عمر گورگیج ڈسٹرکت چیئرمین نصیرآباد سردار چنگیز خان ساسولی ممتاز عالم دین مولوی محمد یعقوب ساسولی نے یدگ چار سر مین ساسولی قبائل کے احتجاج سے خطاب کے دوران کہی جس میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے اجتماع میں میر مولا بخش گورگیج میر مدد خان بڑیچ ضلع کونسل کے رکن شاہ خالد ساسولی ظفر نوتیزئی اور دیگر نے بھی شرکت کی اس موقع پر یدگ کے ممتاز قبائلی رہنما حاجی محمد عرف قلی نے انہیں مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کر دیا رکن صوبائی اسمبلی سخی امان اللہ نوتیزئی نے کہا کہ وہ ضلع چاغی کے قبائل کے درمیان اتحاد ویکجہتیکو فروغ دینے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں کیونکہ یہاں کے قبائل نے ہر وقت ان کا بھر پور ساتھ دیا ہے انہوں نے 8 ماہ قبل تفتان میں قتل ہونے والے حاجی حبیب اللہ ساسولی کے صاحبزادے کو محکمہ ایکسائز میں ملازمت اور نقد 2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا جبکہ چار سر کے بوائز پر ائمری سکول کو مڈل کا درجہ زمینداروں کے لیے 2000 دوہزار بلڈوز زمینداروں کے لیے 10 نئی بورنگ اور 20 زمینداروں کے لیے ٹیوب ویلوں کوشمسی توانائی سسٹم میں منتقل کرنے اور مین آرسی ڈی شاہراہ سے چار سرکے متعدد دیہاتوں کے لیے لنگ سڑکوں کو منظوری اور ایک فٹبال اسٹیڈیم بھی دینے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ ملازمتوں کے حصول میں کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہو گی تمام حقداروں کو نوازہ جائے گا سفارش کلچر کے خاتمے کردیا گیا ہے ضلع چاغی کی تعمیر و تر قی ان کا مشن ہے سابق وفاقی وزیر سردار محمد عمر گورگیج نے کہا کہ قبائلی تنازعات کا خاتمہ اشد ضروری ہے علاقے کی ترقی کے لیے مثبت سوچ کو فروغ دینی چائیے ہمیں تمام تر سیاسی وقبائلی تعصبات سے بالا تر ہو کر لوگوں کی خدمت کرنی چائیے ڈسٹرکٹ چیئرمین نصیرآباد سردار چنگیز خان ساسولی نے کہا کہ ساسولی قبائل کے لوگ دیگر اضلاع کی طرح ضلع چاغی میں بھی بڑی تعداد میں آباد ہیں مگر جدید دورمیں بے پناہ مسائل کے شکا رہیں جن کے حل کے لیے علاقے کے عوامی نمائندگان کو اپنا کردار ادا کرنا چائیے اور ملازمتوں میں بھی ساسولی قبائل کوان کا پورا حق ملنا چائیے مولوی یعقوب ساسولی نے کہا کہ شہروں کے علاوہ دیہی علاقوں کی بحالی کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے ترقی و خوشحالی کے لیے عوام سے کیے گئے وعدوں کو عملی جامعہ پہنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔