|

وقتِ اشاعت :   February 22 – 2017

ڈیرہ بگٹی: سیکٹر کما نڈر ایسٹ بر گیڈ ئیر امجد ستی نے کہا کہ ایف سی بلو چستان علا قے کی تعلیمی اور سما جی تر قی میں اپنا کردار بھر پو ر انداز میں ادا کر رہی ہے ان خیا لا ت کا اظہار انھوں نے سو ئی میں سیکٹر کما نڈ ہیڈ کو ارٹر میں قو می د ھارے میں شا مل ہو نے کالعدم تنظیم کے سا بق ارکان اور ان بچو ں کے اعزاز میں ایک آگا ہی تقر یب سے خطاب اور مقا می صحا فیوں سے بات چیت کر تے ہو ئے کہی ان کا کہنا تھا کہ فورسز کی کو ششوں سے صرف گز شتہ ایک ماہ کے دوران تین سو سے زائدکالعدم تنظیم کے سا بق ارکان ہتھیار ڈال چکے ہیں اور اپنے خا ندان کے سا تھ علا قے میں آباد ہو گئے ہیں انھوں نے کہا کہ ان کالعدم تنظیم کے سا بق ارکان کے لئے رہا ئشی کا لو نیاں کو ہلو سبی اور ڈیرہ بگٹی میں تعمیر کر کے ان کو بہتر ین سہو لیا ت مہیا کی جا ئیں گی اس کے سا تھ ساتھ ان کو روز گار اور ان کے بچو ں کومفت تعلیم دی جا ئے گی انھو ں نے کہا کہ ہم ان ارکان کو اپنا بھا ئی سمجھتے ہیں انھو ں نے سر ینڈر نہیں کیا بلکہ اپنے گھر واپس آگئے ہیں بر گیڈئیر امجد ستی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلو چستان میں تعلیم اور شعور کی کمی اور معاشرے کی نا انصا فیاں بھی جر ائم پھیلنے کا ایک بڑا سبب ہیں انھو ں نے علا قے سے نقل مکا نی کر نے وا لے مقا می قبا ئلیوں سے اپیل کی کہ وہ واپس آکر انپے علا قے میں آباد ہو ں اور مر دم شما ری میں حصہ لیں علا قے میں جا ری تر قیا تی کا مو ں کے حوالے سے پو چھے گئے ایک سوال کے جو اب میں ان کا کہناتھا کہ ککی سے شم سر ،لو پ سے بیکڑ ، لو ٹی سے ٹوبہ سنگسیلاح سے سبی میں قومی شا ہراہ تک بلیک ٹاپ سڑکو ں پرکام تیزی سے جا ری ہے اور جلد تکمیل کو پہنچ جا ئیں گئے جس سے علا قے میں تر قی اور خوشحالی آئے گئی سو ئی ٹا ؤ ن کو گو پٹ سے روزانہ بیس ہزار گیلن پا نی مہیا کر نے کا منصو بہ عنقر یب مکمل ہو گا جس سے سو ئی شہر میں پینے کا صاف پا نی کا بنیا دی مسئلہ حل ہو جا ئیگا۔تقر یب کے اختتام پر بر گیڈ ئیر امجد ستی سے کالعدم تنظیم کے سا بق ارکان کے بچوں نے ملا قات کی اس مو قع پر بچوں نے پا کستان کے سبز ہلا لی پر چم اٹھا ئے ہو ئے تھے اس تقر یب میں ان کے بچو ں میں ایف سی سکول کے دا خلے کے فارم مفت تقسیم کئے گئے۔