سبی:سبی کے تاریخی میلہ کی منسوخی کے خلاف بلوچستان مالدار ایسوسی ایشن ضلع سبی/کچھیکے اپیل آج سبی میں مکمل شٹرڈاوں ہڑتال کی جائے گی انجمن تاجران سبی سمیت سیاسی جماعتوں نے شٹر ڈاوں ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے ، سبی میں آج صبح آٹھ بجے سے دو بجے تک شٹر ڈاوں ہڑتال ہو گا ،میر فرید رےئسانی کا میڈیا سے بات چیت تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے سبی کے پانچ روزہ تاریخی میلہ کے منسوخی کے خلاف بلوچستان مالدار ایسوسی ایشن کے صوبائی رہنما میرفرید رےئسانی کے اپیل پر آج سبی میں مکمل شٹر ڈاوں ہڑتال کی اپیل کی گئی ہے جس پر انجمن تاجران سبی (رجسٹرڈ ) میر طارق حمید بنگلزئی گروپ،انجمن تاجران سبی ملک اکرم بنگلزئی گروپ،انجمن تاجران رحیم آغا گروپ، بلوچستان متحدہ محاذ ضلع سبی ،نیشنل پارٹی ضلع سبی،پشتونخواملی عوامی پارٹی،بی این پی عوامی ،بی ایس او بچار سبی،سبی یوتھ اتحاد ، سبی شہری ایکشن کمیٹی سمیت دیگر جماعتوں نے بھر پور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے سبی شہر میں مکمل شٹر ڈاوں کا اعلان کیا اس موقع پر بلوچستان مالدار ایسوسی ایشن کے صوبائی رہنما میرفرید رےئسانی اور خجک قبیلے کے سربراہ سردار محمد خان خجک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مالداروں اور دکانداروں کو سالانہ تاریخی و ثقافتی سبی میلہ کا انتظار سال بھر رہتا ہے جو ہمارے لئے باعث روزگار ہوتا ہے مگر صوبائی حکومت نے عین موقع پر سبی میلہ منسوخ کر کے سبی کے عوام ،تاجر برادری سمیت مالداروں کی معاشی قتل کیا ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں،اور سبی میلہ کی منسوخی کے خلاف بلوچستان مالدا ایسوسی ایشن کی جانب اور انجمن تاجران سبی کے تعاون سے کل سبی شہر میں صبح 8بجے سے دوپہر 2بجے تک مکمل شٹر ڈاوں ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے لہذا تمام دکاندار مالداروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے کاروبار اور دکانیں بند رکھیں اور محب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔