خاران: بی این پی کے مرکزی سربراہ وسابق وزیر اعلی بلوچستان سردار اختر جان مینگل ودیگر مرکزی قائدین کے ہمراہ آج تین روزہ دورہ پر خاران پہنچیں گے اس سلسلے میں بی این پی اور بی ایس اور خاران کے کارکنوں کی طرف سے ضلعی صدر حاجی غلام حسین بلوچ سمیت دیگر مرکزی قائدین ثناء بلوچ میر اکرم بلوچ سردار عطاء اللہ دھیانی میر محمد اسماعیل پیرکزی میر جمع کبدانی میر عارف ریک ندیم بلوچ زونل صدر بی ایس او واحد بلوچ مرکزی وائس چیئر مین بی ایس اور خالد بلوچ کی قیادت میں ہزاروں کی تعداد میں کارکنان گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سردار اختر جان مینگل کی استقبالیہ کرینگے جبکہ 26 فروری کو شہید نواب اکبر بگٹی اسٹیڈیم میں ایک بڑے عوامی جلسہ عام سے خطاب کرینگے جلسہ عام کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئی ہیں اور خاران شہر کو بی این پی کے قائدین کے آمد کے سلسلے میں پارٹی جھنڈوں اور بڑے بڑے بینرز اور وال چاکنگ سے دو لہن کی طرح سجایا گیا ہے دریں اثناء ضلعی صدر بی این پی حاجی غلام حسین بلوچ ودیگر نے خاران کے باشعور عوام سے اپیل کی کے وہ 26 فروری کو عظیم الشان جلسے میں شرکت کر کے اپنی بلوچ دوستی کا ثبوت ہے۔