|

وقتِ اشاعت :   March 4 – 2017

کوئٹہ : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے کہا ہے کہ 2018پاکستان پیپلز پارٹی کا سال ہے آنے والے و قت میں پیپلز پارٹی کا جیالہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور وزراء بھی جیالے ہونگے بر سر اقتدار پارٹیوں کے 10سے زائد وزراء اور ایم پی اے جلد پیپلز پارٹی میں شمولیت کرینگے دبئی میں میٹنگز کر کے بلوچ پشتون کا نعرہ لگوایا جا رہاہے ہم نے نفرت کی سیاست کو ختم کرکے عوامی مسائل حل کرنے ہیں ابھی شروعات ہوئی ہے آگے دمادم مست قلندر ہونے والا ہے یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مددجتک صوبائی جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی، ودیگر نے جمعہ کے روز ماڈل ٹاؤ ن کوئٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی میڈیا سیل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر ملک عبدالحمید ایڈوکیٹ سابق صوبائی وزیر جعفر جارج ، چوہدرھری شان سلامت، سردار سرور خان سلیمان خیل ، ثناء اللہ جتک ، محمد قاسم اچکزئی، نوید آفریدی ، جہانگیر ترین اور کارکنوں نے کی بڑی تعداد موجود تھی ، پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے ہم پر جو ذمہ داری ڈالی گئی اس سے ہمارے حوصلے بڑھے آج بلوچستان میں ہر طرف پیپلز پارٹی کا چرچا ہے اقتدار میں بیٹھے دس سے زائد وزراء اور ایم پی ایز پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لئے تیار ہیں اور آنے والے وقت میں کئی اہم شمولیتیں ہونے والی ہیں جس کے بعد اگلے سال پیپلز پارٹی کی جانب سے دمادم مست قلند ہوگا اور انشاء اللہ آنے والا سال پیپلز پارٹی کا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے نفرت کی سیاست کو ختم کرکے انسانیت کی سیاست کو پروان چڑھانا ہے پارٹی میں ڈسپلن کی کسی بھی صورت خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائیگی ہم ماضی کی طرح جعلی نوٹیفکیشن سے نہیں بلکہ چیئرمین بلا ول بھٹوزرداری کی جانب سے ہمیں عہدے دیئے گئے ہیں جن کو ہم پوری ذمہ داری کے ساتھ نبھارہے ہیں اور آج پیپلز پارٹی میں اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی شمولیت سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ ہم اپنے کام سے مخلص ہیں لوگ سمجھتے تھے کہ ہم نا لائق ہیں لیکن اب لوگ ہماری مثال دینگے اور ہماری نقل کرینگے اقتدار میں بیٹھی سیاسی جماعتوں کا میڈیا سیل نہیں ہے لیکن ہم نے اپنا میڈیا سیل قائم کیا ہے اب پیپلز پارٹی کی آواز صرف کوئٹہ بلوچستان نہیں بلکہ عالمی سطح تک جائیگی جبکہ پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کا افتتاح بھی جلد ہوگا ا س موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ نے کہاکہ پہلے پیپلز پارٹی بلوچستان میں بغیر منظم حکمت عملی کے چل ر ہی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہوگا ہم نے پارٹی کو منظم کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں اب تضادات ختم ہوجائینگے اور نہ ہی ہمیں بار بار خبروں کی تردید کرنی پڑے گی ۔ پارٹی کے تمام بیانات میڈیا سیل سے پارٹی پالیسی کے مطابق جاری ہونگے تمام سنیئر ساتھی پارٹی کو وقت دے او ر کارکنوں کی تربیت کریں آنے والے اہم سیاسی و قبائلی شخصیات شامل ہو رہی ہیں جس کے بعد آنے والے وقت میں پیپلز پارٹی کے جیالے وزیر اعلیٰ اور صوبائی وزراء ہونگے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سر بلند جوگیزئی نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے منظم حکمت عملی کی شروعات کردی ہے اور ہم اسے مزید آگے لے کر جائینگے ضلعی بلکہ یونٹ کی سطح پر تمام ونگز کے نمائندوں کو میڈیا سیل کا ممبر بنایا جائے گا تاکہ ہر ونگ اور ضلع تک ہم پیغام پہنچا سکیں جبکہ سوشل میڈیا الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا سے بھی تمام تر معلومات میڈیا سیل کے ذریعے شیئرکی جائیگی ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں صوبائی صدر اور کابینہ کا اعتماد حاصل ہے ہم بہتر طریقے سے تمام معاملات کو پارٹی پالیسی کے مطابق چلائینگے اور پارٹی کو گلدستے کی مانند یکجا اور مضبوط کرینگے تقریب سے ملک عبدالحمید ایڈوکیٹ ، جعفر جارج ، نوید آفریدی ودیگر نے بھی خطاب کیا اور میڈیا سیل کے قیام کو مثبت اور خوش آئند اقدام قرار دیا ۔