کوئٹہ +پنجگور+وڈھ: آپریشن رد الفساد کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدارم یں اسلحہ وگولہ بارود برآمد، پنجگور سے تربت جانیوالی پولیس وین پر راکٹ حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، وڈھ میں ایک شخص کو قتل کردیاگیا، تفصیلات کے مطابق تربت سے پنجگور آنے والی پولیس وین پر گوران کے مقام پر نا معلوم افراد نے دو راکٹ فائر کئیے جو قریبی پہاڑوں میں گر کر پھٹ گئے تاہم پولیس وین اور اہلکار محفوظ رہے جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور قریبی پہاڑوں میں فرار ہوگئے پولیس کے مطابق وین میں ایک قیدی کو ریمانڈ کے لیے تربت لے جایا گیا تھاکہ واپسی پر گوران کے مقام پر نا معلوم افراد نے اسے راکٹوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم پولیس وین اور اہلکار محفوظ رہے،علاوہ ازیں گزشتہ روز وڈھ بازار یو بی ایل بینک کے سامنے نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار 5 ملزمان نے دین محمد ولد شادی خان محمدزئی مینگل کو فائرنگ کا نشانہ بنایاایس ایچ او وڈھ پولیس تھانہ محمد یوسف کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے مقتول کو چار گولیاں لگی جس کی وجہ سے وو جانبر نہیں ہوئے اور موقع پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوئے ان کے مطابق واقعہ کے بعد مقدمہ درج کرکے مذید تفتیش جاری ،پولیس کے مطابق گزشتہ روز پولیس نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں12مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔مشتبہ افراد کو خروٹ آباد ‘ سریاب ‘ سٹلائیٹ ٹاؤن ‘ کیچی بیگ ‘ نیو سریاب سے گرفتار کیا گیا۔ مزید تفتیش پولیس کررہی ہے ، ترجمان کے مطابق ہفتہ کے روز ایف سی بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ کے کاہان اور پوٹ کیمپ کے علاقوں میں دہشتگردوں کیخلاف سرچ آپریشن کیا گیا آپریشن میں تلاشی کے دوران دہشتگردوں کے ایک کیمپ سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا جن میں گنیں ، بندوقیں چھوٹی مشین گن کی چار ہزار نو سو گولیاں اور 12.7 ایم ایم کے 453 راؤنڈز سمیت 24 دستی بم شامل ہیں اسلحے کو فوری طور پر اپنی تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ دوسری آئی ایس پی آر نے اس کارروائی کو دہشتگردی کیخلاف جاری آپریشن رد الفساد کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے