|

وقتِ اشاعت :   March 6 – 2017

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے سر براہ وفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ سی پیک سے عوام کی توقعات زیادہ ہے ہم نے وفاق سے مفاہمت کی کوشش کی بلوچوں کو نظرانداز نہ کیا جائے ساحل ووسائل پر اختیار اور حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے سمندری آلودگی قومی مسئلہ ہے سمندر میں کروڑوں ٹن کچرا روز آتا ہے نیشنل پارٹی نے بلوچستان کے مسئلے کو کافی حد تک حل کر نے کی کوشش کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے ملک میں جمہوری نظام کے استحکام اور قوموں کے حقوق کے لئے طویل جدوجہد کی ہے تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے بلوچستان کے مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے جب تک مذاکرات نہیں ہونگے اس تک حالات بہتر نہیں ہونگے وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ اب مستقبل بارے میں بہتر فیصلے کئے جائے تاکہ جو حالات پیدا کئے گئے ان کو بہتر انداز میں حل کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ انتہائی آسان اور سیدھا ہے اور اس مسئلے کو صرف اور صرف مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے ہم نے وفاق سے ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کی ہے اور اس مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے ہی حل کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ جب ہم نے مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا اور اس وقت براہمداغ آجا تا تو آج صورتحال مختلف ہو تی اور ڈاکٹر مالک کے دور حکومت میں ہزاروں لوگ پہاڑوں سے اتر کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے اور اگر پھر بھی مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائے تو بلوچستان کامسئلہ پھر بھی بہتر ہو جائیگا خان آف قلات سے بھی مذاکرات ہونی چاہئے کیونکہ وہ بھی بلوچستان کے حالات میں بہتر کردار ادا کر سکتے ہیں ۔