ڈیرہ مراد جمالی: مارکیٹ کمیٹی نصیرآباد کی جانب سے فیسوں کے نام پر لوٹ مار کے خلاف زمیندار اور کسان سراپا احتجاج فیسوں کے نام پر ٹھیکیدار اور مارکیٹ کمیٹی من مانی کرتے ہوئے لوٹ مار جارہی رکھا ہوا ہے اگر غیر قانونی فیس کی لوٹ مار نہیں روکی گئی تو سندھ بلوچستان ہائی وئے بلاک کر کے دھرنا دیں گے ضلعی صدر حاجی دین محمد گرانی کاکا بینہ کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق زمیندار ایسوسی ایشن نصیرآباد کے ضلعی صدر حاجی دین محمد گرانی سینئر نائب صدر نوبت خان جکھرانی تحصیل صدر علی نواز بگٹی حاجی غلام حیدر جھکرانی تحصیل صدر چھتر مہراللہ جکھرانی بدر عالم رند یوسف لہڑی پریس کلب ڈیرہ مرادجمالی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی کی فیس کے نام پر مارکیٹ کمیٹی نصیرآباد نے لوٹ مار مچا رکھی ہے غنڈہ ٹیکس کے ذریعے زمیندار وں اور کسانوں کو پریشان کیا جارہاہے سرکاری ریٹ کو پشت ڈال کر من مانی ریٹ مقرر کئے ہوئے ہیں جن کی وجہ سے ٹھیکیداروں اور زمینداروں کا چیک پوسٹ پر جگڑا روز کا معمول بن گیا ہے انہوں نے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ایسے غنڈہ ٹیکس کا نوٹس لیکر ذمہ داروں کے خلاف فوری کاروائی کرے ورنہ زمیندار ایسوسی ایشن سندھ بلوچستان ہائی وئے بلاک کرکے دھرنا دیں گے جس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔