ڈیرہ مراد جمالی: بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی سینٹرل کمیٹی کی رکن پر وفیسر ڈاکٹر شہناز نصیر بلوچ نے کہا ہے کہ نصیرآباد کی آبادی دس لاکھ ہے جبکہ پانچ لاکھ سے زیادہ آبادی ہیپا ٹائٹس بی سی کے مرض میں مبتلا ہیں صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں پسماندگی غربت اور لوگوں کی لاچاری کو دیکھکر دل خون کے آنسورورہا ہے عوامی وسائل کو لوٹ مار کرکے یہاں کے لوگوں کو معاشی غلام بنادیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ مرادجمالی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وہ 25 سالوں کے بعد یہاں پر آئی ہیں 25 سال قبل جو غربت پسماندگی دیکھی آج بھی یہاں پر ہے کوئی ترقی نہیں ہوئی خصوصاََ صحت اور تعلیم نہ ہونے کے برابر ہے میں نے سول ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی میں دو روز ہ فری میڈیکل کیمپ لگایا جس کے دوران 18535مریضوں کا فری علاج اور انھیں ادویات فراہم کی گئی انھوں نے کہا کہ نصیر آباد ڈویژن میں ہیپاٹائٹس بی سی ڈی کے مریضوں کی تعداد تشویشناک ہے یہاں کی نصف آبادی سے زیادہ اس موذی امراض میں مبتلا ہیں حکومت نے ہیپاٹائٹس بی ،سی کے کنٹرول روک تھام سمیت ان مریضوں کے علاج و معالجہ ہنگامی بنیادوں پر شروع نہ کیا تو ہزاروں اموات ہوسکتی ہیں ۔