|

وقتِ اشاعت :   March 8 – 2017

گوادر : جماعت اسلامی آئین اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے ۔ عدل اور انصاف پر مبنی معاشرہ بہتر طو ر پر ترقی کر سکتا ہے ۔ نا انصافی پر مبنی معا شرہ بے را روی کا شکار ہوجا تا ہے۔ قو م کی نظر ین سپر یم کورٹ پر ہیں ۔ گوادر کا نام بڑاہے مگر درشن چھوٹے ہیں سی پیک منصوبے سے گوادر کی مقامی آ بادی کے تحفظات دور کر نے کے لےئے موثر قانون سازی کی جائے۔ جماعت اسلامی مقامی آبادی کے بنیادی اور سماجی حقوق کے تحفظ کے لےئے ہر فورم پر آ واز بلند کر یگی۔ ان خیالات کااظہار جماعت اسلامی کے مر کزی سیکر یڑی جنرل لیا قت بلوچ نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار کی دعوت پر گوادر بار میں وکلا ء کے اجتماع سے خطا ب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آئین اور قانون کی با لادستی پر مکمل یقین رکھتی ہے کیونکہ عدل اور انصاف کی بلا امتیاز فراہمی سے ایک مثبت اور تعمیر ی معا شرہ پروان چڑ ھتا ہے انہوں نے کہا کہ جس معاشر ہ میں انصاف اور عدل کا نظام موثر نہ ہو ایسا معاشرہ بے راروی کا شکار رہتا ہے جماعت اسلامی ملک کی ایک منظم جماعت ہے جو بلا تعصب اور بلا امتیاز جد و جہد میں مصروف عمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے مقامی آ بادی کو جو خدشات در پیش ہیں ان کا ازالہ کیا جائے مقا می آبادی کو اقلیت سے بچانے کے لےئے موثر قانون سازی کی ضرورت ہے تاکہ با ہر سے آنے والے لوگوں کو ووٹ کے استعمال کے حق سے روکا جا ئے ۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کے نام بڑے مگر درشن چھوٹے ہیں گوادر کو ایک عنوان دیا گیا ہے مگریہاں کے حالات جوں کے توں ہے کچھ بھی نہیں بدلا ہے مقامی آبادی تعلیم ، صحت ، پانی اور دیگر سہو لیات سے محروم ہیں شہر کا انفراسٹرکچر تباہ ہے شہر یوں کی زندگی اجیر ن ہے اگر کچھ بدلا ہے تو وہ صرف عنوان ہے انہوں نے کہا کہ سی پیک ایک قومی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے اگر حکمران جماعت اسے 2018کے الیکشن کے لےئے استعمال کر نے کی مبینہ کوشش کررہا ہے تو یہ لمحہ فکر یہ ہے یہ رویہ ایک قومی اہمیت کے حامل منصوبے کو متنا زعہ بناسکتی ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری قوم کی نظر یں سپر یم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں پا نا مہ لیکس سے حکمران اور اشر افیہ کی بد عنوانیاں آ شکا ر ہوئی ہیں جن کا محاسبہ ضروری ہے اگر ایسا نہ ہو ا تو ملک میں موثر احتسابی نظام کے قیام کا خواب شر مندہ تعبیر نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی گوادر کی مقامی آبادی کے سماجی اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لےئے ہر فورم پر آواز بلند کر یگی۔ گوادر بار کے صدر محمد صد یق ایڈ وکیٹ نے کہا کہ گوادر بار کے وکلاء قانون اور�آ ئین کی حکمرانی کے قیام کے لےئے پر عزم ہیں جس کے لےئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیاجا ئے گا سی پیک اور دیگر منصوبے سے مقامی آبادی کو متعدد خدشا ت کا سامنا ہے ملکی قوانین ہوں یا بین الاقوامی یہ امر مسلمہ بنا ئی گئی ہے کہ ترقی کے ثمرات پہلے مقامی آبادی کو پہنچا ئے جائیں لیکن اب تک مقامی آبادی ترقی کے ثمرات سے محروم ہے ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکر یڑی مو لانا ہدایت الرحمن، ضلعی امیر مو لانا لیا قت بلوچ ، ضلعی رہنماء سعید احمد، حسن الاسلام، اکبر رمضان اور یونس حسن بھی ان کے ہمراہ تھے ۔