ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ نے کہاہے کہ پولیس نے49 انیٹلی جنس بیسڈ ، سرچ اور کومبنگ آپریشن کے دوران 71 افراد گرفتار ہوئے ہیں کوئٹہ سمیت صوبے بھرمیں 96تھرٹس الرٹ ہیں
ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے سی سی پی او آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں 96 تھرٹس اور کوئٹہ میں40 تھرٹس الرٹ ہیں۔جس کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی کاکہناتھاکہ کہ آپریشن درالفساد کے دوران1017افراد کوگرفتارکرکے 662 مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔3انکاونٹرزمیں 5 ملزمان ہلاک ہوئے، دوبم ناکارہ بنائے گئے ، ان کاکہناتھاکہ گذشتہ دوماہ کے دوران 3دھماکے ہوئے جن میں 2اہلکارشہید اور 25افراد زخمی ہوئےجبکہ ٹارگٹ کلنگ کی 5وارداتوں میں 6افراد جاں بحق ہوئے ، جبکہ بڑی تعدادمیں اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد ہواہے ، غیر ملکی تارکین کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کوئٹہ ریجن سے 753 افراد کو گرفتارکرکے مقدمات درج کئے گئے۔ایک سوال کے جواب میں ڈی آئی جی نے کہاکہ سیف سٹی پروجیکٹ پر کام جاری ہے ، عوام کوتحفظ اور امن وامان برقراررکھنے کے لئے تمام وسائل برئوے کارلائے جارہے ہیں ۔